پشاور زلمی کے فاسٹ بولر عمید آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ ہمیشہ سے ہی پرجوش ہوتی ہے کوشش یہی ہے کہ جلد از جلد ہماری ٹیم پلے آف کے لیے کوالیفائی کرے ابوظہبی کی پچز پر شروع میں سوئنگ اور سیم ملتا ہے ۔

رپورٹ : انس سعید
جی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے عمید آصف نے بتایا کہ لاہور قلندرز کے خلاف میچ کی پرفارمنس اپنے دادا کے نام کرتا ہوں میرے دادا میرے کرکٹ کھیلنے کے خلاف تھے، وہ چاہتے تھے میں پڑھائی کروں لیکن وہ میری کامیابیوں سے بہت خوش بھی تھے ۔گرمی کی وجہ سے اپنا آئرن مین شرٹ وکٹ سیلبریشن سٹائل نہیں اپنایا اگر کروں گا تو لوگ میمز بنائیں گے کہ دو دو شرٹس پہنی ہوئی ہیں ۔
کرکٹر عمید آصف نے کہا کہ بیٹنگ بہتر کرنے کے لیے پریکٹس کے دوران انضمام الحق سے مشورہ لیا تھا انضمام الحق نے ٹریننگ کے علاوہ الگ سے بیٹنگ پریکٹس کا کہا جس سے کافی بہتری آئی شعیب ملک اور انضمام الحق بہت سے ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں، ایسے کھلاڑیوں سے کامیابی سیکھنے کا پتا چلتا ہے شعیب ملک جیسے کھلاڑی کے ساتھ کھیل کر اعتماد بڑھتا ہے۔
عمید آصف کا کہنا تھا کہ لمبے قد والے باؤلر کو ایکسٹرا باؤنس جبکہ چھوٹے قد والے کو ایل بی ڈبلیوز اور بولڈ ملتے ہیں لمبے قد والے باؤلرز سے بیٹسمین ڈرتے ہیں، ہر چیز کا فائدہ اور نقصان ہوتا ہے پاکستان ٹیم سے کھیلنا میرا خواب ہے جس کے لیے کوشش کرتا رہوں گا کوشش ہوتی ہے گراؤنڈ میں اپنا سو فیصد دوں اور کارکردگی میں تسلسل رکھوں۔

جسٹس کامران خان ملاخیل نے بلوچستان ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا
- 3 گھنٹے قبل

اسموگ کے پیش نظرموٹر سائیکل پر سفر کرنے والوں کیلئے ماسک کا استعمال لازمی قرار
- 3 گھنٹے قبل

یورپی یونین کا افغان شہریوں کی واپسی کے لیے طالبان حکومت سے ابتدائی رابطہ
- 4 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ افسوسناک، پولیس کو غیر محفوظ چھوڑا گیا: طلال چوہدری
- ایک گھنٹہ قبل

ٹرمپ کا زیلینسکی پر روسی شرائط قبول کرنے پر زور، جنگ بندی پر مشروط اتفاق
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے سعودی عرب کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے
- 3 گھنٹے قبل

پنڈی ٹیسٹ : پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف پہلے روز کے اختتام تک 5 وکٹوں پر 259 رنز بنالیے
- 4 گھنٹے قبل

ٹرمپ کے جوہری تنصیبات تباہ کرنے کے دعوے محض خواب ہیں، ایرانی سپریم لیڈر کا ردعمل
- ایک گھنٹہ قبل

حکومت نے گندم کا ریٹ نہ بڑھایا تو کسان گندم کاشت نہیں کریں گے، کسان اتحاد کا انتباہ
- ایک گھنٹہ قبل

بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپ بند، 85 ہزار افراد واپس بھجوائے گئے
- ایک گھنٹہ قبل

افغان حکومت کی تبدیلی میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں: خواجہ آصف
- 2 گھنٹے قبل

سینکڑوں فلموں میں کام کرنے والے سینیئر بالی وڈ اداکار انتقال کر گئے
- ایک گھنٹہ قبل