Advertisement

روس نے خلا میں جوہری ہتھیاروں سے متعلق قرارداد ویٹو کردی

یہ امریکا اور جاپان کی گھناؤ نی سازش ہے جس سے کونسل کو دھوکہ دیا جا رہا ہے، روسی سفیر

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Apr 25th 2024, 2:00 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
روس نے خلا میں جوہری ہتھیاروں سے متعلق قرارداد ویٹو کردی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش ہونیوالی خلا میں ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق قرارداد کو روس نے ویٹو کر دیا۔ 
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ قرار داد امریکا اور جاپان کی جانب سے مشترکہ طور پر پیش کی گئی تھی۔ اس قرار داد کے حق میں 13 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ چین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
ووٹنگ کے بعد اقوام متحدہ میں امریکی سفیر تھامس گرین فیلڈ نے کہا کہ روس کا قرار داد پر ووٹ نہ دینا بتاتا ہے کہ وہ کچھ چھپا رہا ہے۔
روس کے اقوام متحدہ میں سفیر ویسیلی نیبنزیا نے قرارداد کو بالکل مضحکہ خیز اور سیاست زدہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور کہا کہ یہ امریکا اور جاپان کی گھناؤ نی سازش ہے جس سے کونسل کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانےوالے ہتھیار خلا میں لے جانے پر 1967 سے پابندی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس جلد ہی خلا کو پرامن رکھنےسے متعلق اپنی قرارداد پر بات کرے گا۔
واضح رہے کہ روسی صدر ولایمیرپوٹن نے اس سال کے شروع میں کہا تھا کہ روس خلا میں جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف واضح اور شفاف ہے۔ ہم ہمیشہ سے واضح طور پر خلا میں جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کے خلاف رہے ہیں اور اب بھی ہیں۔

Advertisement