ابوظبی: پی ایس ایل 6 کے 22ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 6کا میچ شیخ زید انٹرنیشنل اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلا جا رہا ہے، کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے ہیں اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف دیا۔
کراچی کنگز کی جانب سے بابر اعظم نے 54 گیندوں پر شاندار 81 رنز کی اننگز کھیلی، دوسرے اینڈ سے نجیب اللہ زادران نے بھی بابر اعظم کا خوب ساتھ دیا اور 71 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی، عاکف جاوید، علی خان اور محمد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
ا س سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے عماد وسیم الیون کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
شاداب خان کا کہنا تھا کہ حسن علی، محمد اخلاق اور عاکف جاوید کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، کوشش کریں گے پاور پلے میں جلد وکٹیں حاصل کیں۔
کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے قاسم اکرم کی جگہ عباس آفریدی کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 12 رنز سے شکست دی تھی۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 2 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- a day ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 3 hours ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- a few seconds ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- a day ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 3 hours ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 5 hours ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 3 hours ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 5 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 7 hours ago





