Advertisement
پاکستان

راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا بڑا اقدام

دریا میں صاف پانی کے داخلے کو یقینی بنانے کے لئے ، راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) نے ترجیحی بنیادوں پر دو گندے پانی کو صاف کرنے والے پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر جون 18 2021، 4:20 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  دریائے  راوی  میں صاف پانی  کو یقینی بنانے کیلئے  واٹرٹریٹمنٹ  پلانٹ لگانے کا فیصلہ،   راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی  (روڈا) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران امین اور واساکے مینجنگ ڈائریکٹر سید زاہد عزیز کے مابین ہونی والی ملاقات میں  کیا گیا۔  روڈا کے چیف ا یگزیکٹو نے گزشتہ روز واسا کے ہیڈآفس کا دورہ کیا اور ایم ڈی واسا سے ملاقات  میں  گندے پانی کو صاف کرنے کے بارے میں گفتگو کی گئی ۔

اس موقع پر  ایم ڈی واسا کاکہنا تھا کہ روڈا گندے پانی کے دو ٹریٹمنٹ پلانٹ محمود بوٹی اور شاہدرہ میں مکمل کرے گا ،   مزید براں واسا ان دونوں منصوبوں میں  نہ صرف (روڈا) کو مکمل  تکنیکی معاونت فراہم کرے گا بلکہ مزید منصوبوں کے متعلق ڈیٹا بھی  فراہم کرے گا۔   روڈا چیف ایگزیکٹو  عمران امین کا کہنا تھا کہ گندے پانے کے منصوبوں کی تکمیل  روڈا کے لیے بہت  ضروری ہے  اور تکنیکی معاونت فراہم کرنےکے لیے واساکے شکر گزار ہیں۔  ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں یہ دونوں منصوبے مکمل کیے جائیں گے  ۔ ایم ڈی واسا کا کہنا تھا کہ واسا بابو صابو اور کرتار بند روڈ پر گندےپانی کو صاف کرنے دومنصوبے مکمل کرے گا۔

Advertisement
Advertisement