ابوظہبی : پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 6 میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے جن میں پشاور زلمی کا اسلام آباد یونائیٹڈجبکہ دوسرے مقابلے میں لاہو ر قلندرز اور کراچی کنگزکی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا پہلامیچ پشاور زلمی اوراسلام آباد یونا ئیٹڈکے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے شیخ زید انٹر نیشنل سٹیدیم میں کھیلا جائے گا۔ پشاور زلمی کی قیادت فاسٹ بولر وہاب ریاض کریں گے جبکہ اسلام آباد یو نائیٹڈ شاداب خان کی کپتانی میں میدان میں اترے گی ۔ پوائنٹ ٹیبل پر اسلام آباد یو نائیٹڈ پہلے نمبر پر ہے جبکہ پشاور زلمی دوسری پوزیشن پر براجمان ہے ۔
دوسرے میچ میں لاہور قلندر زاور کراچی کنگز کا آمنا سامنا ہوگا ، کراچی کنگز عماد وسیم کی قیادت میں جبکہ لاہور قلندرز سہیل اختر کی کپتانی میں میدان میں اترے گی ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے کھیلا جائے گا، پوائنٹس ٹیبل پر قلندرزتیسرے نمبر پر ہیں جبکہ کنگز پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں ۔
خیال رہے کہ گزشتہ میچ میں اسلام آباد نے فتح اپنے نام کی جبکہ پشاور زلمی کو شکست کا سامنا کر نا پڑا تھا ۔
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 9 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 13 گھنٹے قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 10 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 11 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 10 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 9 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل




