Advertisement
پاکستان

تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا حق ہے: اسدقیصر

اسلام آباد :ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کاکہنا ہے کہ میرے اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا حق ہے، ایوان کو قواعد و قانون کے مطابق چلاؤں گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر جون 18 2021، 5:01 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  نے پارلیمنٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں رونما ہونے والے واقعات قابلِ افسوس ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعات جمہوریت کے لیے نیک شگون نہیں، کوشش ہے کہ قواعد کے مطابق اجلاس چلے، ایک دوسرے کو سنا جائے۔ ان کاکہنا تھا کہ بجٹ  میں بہتری پر فیصلہ عوام  نے کرنا ہے   ،  اپوزیشن اور حکومت کو میز پر بٹھانے کے لیے کوشاں ہوں، فریقین پارلیمنٹ کے تقدس کا خیال رکھیں۔

 انہوں نے کہا  کہ میں جانبدار نہیں ہوں ، سب کو برابر کا موقع دیتا ہوں۔  ارکان کے خلاف جو کارروائی کی اس پر بھی اعتراض کیا گیا۔ اسد قیصر  نے کہا کہ میرے پاس صرف اخلاقی طاقت ہے،  ہاؤس چلانے کےلیے کسی کو اٹھا کر ایوان سے باہر تو نہیں پھینک سکتا، اپوزیشن کو اس کی تعداد کے مطابق وقت دیا ،  سات اراکین کو ویڈیوز دیکھ کر معطل کیا  ہے اور میری کسی کے ساتھ ذاتی دشمنی یا عناد نہیں  ، یہ اقدام ایوان کے تقدس کے لیے اٹھایا ۔

اسدقیصر کا کہنا تھا کہ میں نے ان چیزوں پر ایکشن لیا جب میں خود اجلاس چلا رہا تھا، کل میں نے وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کی، جس کے بعد میں نے شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری سے بھی بات کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے  کہاکہ میں اس وقت بھی اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے میں ہوں،  چاہتا ہوں کہ سب لوگ مل کر رولز کے ساتھ ایوان کو چلائیں۔

 انہوں نے کہا کہ میرا استعفیٰ اپوزیشن کی خواہش ہے، جبکہ ایوان نے مجھے ہاؤس چلانے کا مینڈیٹ دیا ہے، میں اپنے مینڈیٹ کے مطابق اپنا کام کرتا رہوں گا۔

Advertisement
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی

وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی

  • 3 گھنٹے قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

  • 3 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا

کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا

  • 4 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

  • ایک دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

  • ایک دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

  • ایک دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس

کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس

  • 3 گھنٹے قبل
امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی

  • 6 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

  • 3 دن قبل
عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

  • ایک دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی

مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement