Advertisement
پاکستان

الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنائی جائے گی : وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اس عزم کااعادہ کیاہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کے ذریعے انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنائی جائے گی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر جون 18 2021، 6:26 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

 تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں انتخابی عمل میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ حکومت ملک میں عام انتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے تمام آئینی تقاضے پورے کرنے کے لئے بھی پُرعزم ہے۔

انہوں نے کہاکہ انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنانے اوردھاندلی روکنے کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال ہی واحدحل ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو انتخابی عمل میں شریک کریں گے ۔ اجلاس میں وزیراعظم کوالیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال اورانتخابی اصلاحات کے حوالے سے قانون سازی کے بارے میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیاگیا۔ وزیراعظم عمران خان  نے انتخابی اصلاحات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ۔

Advertisement
Advertisement