بیجنگ : چین معاشی سپرپاور کے ساتھ ساتھ دفاعی اور خلائی طاقت بننے کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے ، حالیہ کچھ عرصہ میں چین نے اپنے خلائی پروگرام کو تیزی سے ترقی دینا شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چین نے اپنا پہلا انسان بردار خلائی مشن روانہ کردیا ہے ، مشن شین زاو 12 نامی سپیس کرافٹ کے ذریعے روانہ ہوا ۔ چین امریکہ اور روس کے بعد خلا باز بھیجنے والا تیسرا ملک بن گیا ہے ، چین اس سے پہلے بھی دوتجرباتی خلائی سٹیشن چلا چکا ہے جن میں خلاباز بھی موجود تھے۔ تین افراد پر مشتمل ٹیم مدار میں تین ماہ کے لیے قیام کریگی ، مشن کا مقصد آئندہ سال کے اختتام تک چینی خلائی سٹیشن کی تعمیرکو مکمل کرنا ہے ۔
چین نے خلائی سٹیشن کی تعمیر کو مکمل کرنے کے لیے آئندہ سال 11 مشن روانہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ خلا میں اس وقت انٹرنیشنل سپیس سٹیشن قائم ہے جس میں چین کا کوئی بھی حصہ نہیں ، یہ سٹیشن امریکہ ، جاپان ، کینیڈا، روس اور یورپ کی خلائی ایجنسیوں نے مل کر تیار کیا تھا ۔
چین کی جانب سے پچھلے پانچ برسوں میں پہلا انسان بردار خلائی مشن ہے جس میں خلا بازوں کو خلا میں بھیجا جارہا ہے۔یہ خلائی مشن ان 11 مشنز میں تیسرا ہے جو چین کے مستقل خلائی سٹیشن کو 2022 تک آپریشنل کرنے کے لیے خلا میں بھیجے جائیں گے ۔
خلائی سٹیشن امریکہ کی سربراہی میں چلنے والے بین الااقوامی خلائی سٹیشن سے زیادہ عرصے تک خلا میں موجود رہے گا۔ امریکی خلائی سٹیشن کو 2024 میں وسائل کے ختم ہونے کے بعد بند کردیا جائیگا۔
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 4 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 5 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 4 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 4 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 4 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 8 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل




