اسلام آباد: شہبازشریف نے کہا ہے کہ آج کے پاکستان سے پرانا پاکستان بہتر تھا اور جتنی دوریاں صوبوں کے درمیان آج ہیں وہ پہلے کبھی نہیں تھیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں بجٹ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے کہا کہ ملک کے 22 کروڑ عوام نے ہمیں یہاں بھجوایا ہے اور ہم اِن کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں۔ ہم یہ بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے اور اس بجٹ کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں گے۔3سال بعد ہمیں دوبارہ ریورس گیئر لگ چکا ہے اور اگر مہنگائی اور بیروزگاری میں کمی نہیں ہوئی تو یہ بجٹ دھوکا ہے۔ تمام صوبوں میں یکساں ترقی ہوگی تو ملک آگے بڑھے گا۔ انھوں نے دہرایا کہ پاکستان کے لئے کسی کے بھی گھٹنے پکڑنے کو تیار ہوں۔
شہباز شریف نے بتایا کہ پچھلے 3 برسوں میں ٹیکسوں کی بھرمار کی گئی لیکن ٹیکس ریوینو سے غریب کی ایک روٹی آدھی ہوچکی ہے۔ لوگوں نے بچوں کی فیس ادا نہ کرنے پر اسکول سے نکال لیا ہے۔
بجٹ سے متعلق انھوں نے کہا کہ یہ بجٹ مہنگائی آسمانوں تک پہنچائے گا اور اس سے ملک میں مزید بدحالی آئے گی۔ جی ڈی پی پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو 5.8 جی ڈی پی گروتھ ملی لیکن اگلے سال یہ جی ڈی پی دھڑام سے نیچے آئی۔ 3سال میں پاکستان میں غربت اور مفلسی نے جگہ لے لی اور جعلی بجٹ کے نتیجے میں50لاکھ لوگ بیروزگار ہوگئے۔
شہباز شریف نے کہا کہ چار دنوں سے قومی اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ افسوس ناک تھا۔ ایوان چلانے کا خرچہ کروڑوں روپے کا ہے اور یہ عوام کی پونجی سے ادا ہوتا ہے۔ حکومت آج اپوزیشن کی بات سنے گی تو اپوزیشن بھی حکومت کی بات سنے گی۔حاليہ دنوں ميں ہونے والی قانون سازی آئين کے مطابق نہيں ہوئی۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی آواز نہیں سنی گئی جس کے بعد سینیٹ میں جاکر آواز بلند کی۔
اپنی تقریر میں اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی کہا کہ جو پاکستان پابندیوں کے باوجود ایٹمی پروگرام بناسکتا ہے وہ کچھ بھی کرسکتا ہے۔ ایک ہاتھ میں ایٹم بم ہو اوردوسرے ہاتھ میں کشکول ہو تو برا لگتا ہے۔ ہاتھ پھیلانے والا کبھی اپنا فیصلہ نہیں کرسکتا۔ موجودہ حکومت نے قرضوں کو 3 سال میں اتنا لیا گیا کہ سارے ریکارڈ توڑ دیئے۔3 برس میں روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 35فیصد گرا اور درآمدات اس ہی تناسب سے گرگئی۔آج تک 2018 کی سطح پر برآمدات نہیں بڑھ سکی ہیں۔
اپنی تقریر میں ان کا کہنا تھا کہ نئے بجٹ میں 120 ارب روپے کا انکم ٹیکس لگنے جارہا ہے۔ فلسطین و کشمیر ہوں یا کرونا یا مہنگائی کے معاملات،وزیراعظم کی کرسی ایوان میں خالی رہتی ہے۔ وزیراعظم کا کام ہے کہ وہ ایوان کو اعتماد میں لیں اور پاکستان کے لئے اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لیں۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ یہ جمہوریت ہے اورفاشزم نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس خطے میں پاکستان کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی فہرست میں آخری نمبر کا ملک ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ ملک میں اس وقت قیامت خیز لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ نون لیگ کی حکومت نے بجلی بنائی لیکن پی ٹی آئی نے عوام پر بجلی گرائی۔ سستی بجلی فراہم کرنے والے پلانٹس کو ایل این جی نہیں دی گئی۔
موازنہ کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف کے 3 ادوار کا بجٹ خسارہ ایک طرف اور موجودہ حکومت کے 3 برسوں کا ایک طرف ہے۔ وزرا نے کہا تھا کہ روپیہ گرے تاکہ اس سے سٹہ بازی کو فروغ ملا۔ 3 برس میں کوئی بڑا اسپتال اور کوئی ادارہ یا کوئی ایل این جی ٹرمینل نہیں بنایا گیا۔ موجودہ حکومت نوازشریف کے منصوبوں پر تختیاں لگائی جارہی ہیں۔

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 9 hours ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 15 hours ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 2 days ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 2 days ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 14 hours ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 days ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 14 hours ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 15 hours ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- a day ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 days ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 2 days ago







