قومی کرکٹر آصف علی کا کہنا ہے کہ میں تنقید کو مثبت لیتا ہوں ، سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتا ، میرے موبائل میں کوئی سوشل میڈیا ایپ نہیں ہے ۔

رپورٹ : انس سعید
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی کرکٹر آصف علی کا کہنا ہے کہ مشکل ٹائم میں پی ایس ایل کا ملتوی ہو کر دوبارہ شروع ہونا خوش آئند ہے پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہونے سے ڈریسنگ روم کا ماحول بہت اچھا ہے ہمارا کمبی نیشن اچھا بن گیا ہے۔ ٹاپ آرڈر اور مڈل آرڈر اپنا حصہ ڈال رہا ۔ بولنگ بھی سب کے سامنے ہے افتخار احمد کے ساتھ اچھی شراکت داری بنی، پلان یہی تھا کہ اس کو لمبا لے کر چلنا تمام کھلاڑی بہت محنت کر رہے ہیں، اپنے فینز کو مایوس نہیں کریں گے۔
آصف علی نے بتایا کہ آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ پہلی بار پی ایس ایل کھیلنے آئے ہیں، بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے عثمان خواجہ کا رویہ بہت اچھا ہے، لگ نہیں رہا غیر ملکی کھلاڑی ہیں ایسا لگتا ہے وہ بھی مقامی کھلاڑیوں میں سے ہی ہیں ۔
قومی کرکٹر آصف علی نے کہا کہ ان کو جہاں بھی موقع ملتا ہے وہاں میں نے خود کو منوایا ہے۔ انٹر نیشنل اور ڈومیسٹک میں بہت فرق ہے ۔ انٹر نیشنل میں صرف چار پانچ اوورز ملتے ہیں لیکن ڈومیسٹک میں زیادہ اوورز اور لمبا کھیلنے کا موقع ملتا ہے ۔
دائیں ہاتھ کے بیٹسمین آصف علی کا کہنا ہے کہ تنقید ہوتی رہتی ہے ۔ تنقید کو کبھی منفی اندا ز میں نہیں لیا جس سے پیار ہو اس پر تنقید ہوتی ہے لیکن تنقید سے متحرک ہو جاتا ہوں کہ اچھا کرنا ہے تاکہ لوگ تعریف کریں، سوشل میڈیا پر دھیان نہیں دیتا ، میں کسی کو سنتا ہوں نہ پڑھتا ہوں ۔ کبھی کسی سے ناراض نہیں ہوتا ، بس یہی ہوتا ہے کہ کسی کو بات کرنے کا موقع نہیں دینا ۔
آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے بیٹسمین آصف علی نے کہا کہ جو پاکستان کے لیے بہتر کر سکتا ہو اس کو پاکستان ٹیم میں کھیلنا چاہیے مجھے ، افتخار احمد ، خوشدل شاہ کو موقع ملا لیکن ہم پرفارم نہیں کر سکے نئے لڑکوں کے لیے نیک خواہشات ہیں۔
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 17 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 9 گھنٹے قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 8 گھنٹے قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل



