Advertisement
پاکستان

مسلح افواج ملک کے دفاع اور خود مختاری کے تحفظ کے لئے چوکس رہیں: ایئرچیف

چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک بحریہ کے وار کالج لاہور میں 50ویں پی این اسٹاف کورس کے شرکاءاور فیکلٹی سے خطاب کیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jun 18th 2021, 12:31 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف نے پاکستان نیوی وار کالج کے ذریعہ فراہم کردہ معیاری تعلیم اور بہترین تربیت کو سراہا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے ملک کی بحری سرحدوں کے تحفظ کے لئے پاک بحریہ کی انمول خدمات کی بھی تعریف کی۔

موجودہ سکیورٹی چیلنجز اورٹیکنالوجی میں ترقی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے پاک افواج کی جنگی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔  انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسلح افواج ملک کے سرحدی دفاع اور خود مختاری کے تحفظ کے لیے پر عزم اور چوکس رہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ ایک پیشہ ورانہ فوج ہے جس میں ملک کے خلاف ہونے والی کسی بھی کاروائی کا بر وقت جواب دینے کی صلاحیت ہے ۔قبل ازیں چیف آف دی ائیر اسٹاف کی آمد پر کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج، ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق نے ان کا استقبال کیا۔

پاکستان نیوی وار کالج پاک بحریہ کا ایک نمایاں ادارہ ہے جو مستقبل میں اہم کمانڈ اینڈ اسٹاف تقرریوں کو سنبھالنے کے لئے پاک بحریہ، مسلح افواج اور دوست ممالک کے افسران کو پیشہ ورانہ عملی اور فوجی تربیت فراہم کرتا ہے ۔

Advertisement
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

  • 16 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

  • 2 دن قبل
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

  • 3 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

  • 3 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

  • 6 گھنٹے قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

  • 3 دن قبل
عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

  • 8 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

  • 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

  • 7 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

  • 6 گھنٹے قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

  • 3 دن قبل
میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

  • 3 دن قبل
Advertisement