یہ دونوں طیارے معمول کی پرواز پر تھے جب یہ حادثہ پیش آیا، حادثے کے بعد دونوں طیارے تباہ ہوگئے، فرانسیسی میڈیا


پیرس :فرانس میں ایک دلخراش حادثے میں دو رافیل لڑاکا طیارے آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 2پائلٹس ہلاک ہو گئے۔ فرانسیسی حکام کے مطابق یہ حادثہ ملک کے مشرقی حصے میں پیش آیا۔
فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے پائلٹس کی شناخت کیپٹن سیبسٹین مبیرے اور لیفٹیننٹ ماتھیس لارینس کے طور پر ہوئی ہے۔ ایک اور پائلٹ کو بچا لیا گیا ہے جو محفوظ حالت میں ہے۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق یہ دونوں طیارے معمول کی پرواز پر تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے بعد دونوں طیارے تباہ ہوگئے۔
فرانسیسی وزیر دفاع سیبسٹین لیکرنو نے سوشل میڈیا پر اس حادثے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ طیارے شمال مشرقی فرانس کے شہر کولمبو لیس بیلز میں سینٹ ڈیزیئر فوجی تنصیب پر تعینات تھے۔
اس حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے ایک تفصیلی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل





