Advertisement
تفریح

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

فلم ’مینگو جٹ‘ کے رومانوی گیت ’دل وچ‘ میں جبران راحیل کی آواز کے چرچے، بین الاقوامی مقابلوں میں بھی نمایاں کامیابیاں

GNN Web Desk
شائع شدہ an hour ago پر Oct 27th 2026, 9:06 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

 کلچرل رپورٹر سے

لاہور: پاکستانی گلوکار، نغمہ نگار اور موسیقار جبران راحیل نے جہاں اپنی مدھر آواز، منفرد گائیکی اور موسیقی سے گہری وابستگی کے باعث ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے وہی بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے۔

حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’مینگو جٹ‘‘ کے رومانوی گیت ’’دل وچ‘‘ میں بھی جبران راحیل نے اپنی آواز کا جادو جگایا جسے شائقین نے خوب سراہا، بطور فلمی پلے بیک سنگر ان کو سلور اسکرین نیا ستارہ قرار دیا جارہا ہے۔ 

بطور گلوکار جبران راحیل نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز سال 2018 میں گیت ’’جھوٹا پیار‘‘ سے کیا جبکہ دیگر گانوں میں ’’خیال‘‘، ’’تنہا سا‘‘، ’’ہنگامہ ری پرائز‘‘ اور ’’یا ربی‘‘ شامل ہیں، جبکہ گیت ’’رات‘‘ کے ذریعے انہوں نے ملکہ ترنم نور جہاں کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا، جسے ان کے فنی سفر کا ایک اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔

جبران راحیل نے اپنی محنت کم عمری ہی سے موسیقی کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کرنے کی تھان لی انہوں نےدبئی میں منعقد ہونے والے گائیکی کے بین الاقوامی مقابلے میں انہوں نے اپنی آواز کا جادو جگایا، جہاں انہیں معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی جانب سے بہترین گلوکار کا اعزاز حاصل ہوا۔

اس کامیابی کے بعد انہیں دبئی کے بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں اے آر رحمان کے ساتھ براہ راست گائیکی کا موقع بھی ملا، جو ان کے فنی سفر کا ایک اہم سنگ میل قرار دیا جاتا ہے۔

جبکہ  ترکیہ میں منعقد ہونے والے عالمی گائیکی کے مقابلے میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بھی شاندار کامیابی حاصل کی۔ اس مقابلے میں چالیس سے زائد ممالک کے گلوکاروں نے حصہ لیا، تاہم جبران راحیل اپنی صلاحیتوں کی بدولت نمایاں رہے اور کامیابی کی ٹرافی اپنے نام کی۔

اس کے علاوہ انہوں نے ابوظہبی میں معروف موسیقاروں شنکر، احسان اور لائے کے ساتھ بھی اپنی آواز کا مظاہرہ کیا، جبکہ موسیقار راجیش روشن سے اندازِ رفیع کے مقابلے میں ٹرافی حاصل کرنا بھی ان کے اعزازات میں شامل ہے۔

Advertisement
بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

  • a day ago
لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

  • 3 days ago
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

  • a day ago
لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

  • an hour ago
ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

  • a day ago
نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

  • 6 hours ago
سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے

  • a day ago
گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

  • a day ago
قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

  • 6 hours ago
پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم

پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم

  • 3 days ago
پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

  • 3 days ago
شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

  • a day ago
Advertisement