لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کیے جا رہے، جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کے ریمارکس


کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق کیس میں کہا ہے کہ اگر کوئی شخص خود لاپتا ہو گیا ہے تو بھی اس کی تلاش کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔
سندھ ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ ایف آئی اے افسر سمیت 10 سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیئے۔
جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں تشکیل ہونے والے بنچ نے پولیس کی روایتی کارروائی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کیے جا رہے۔
عدالت نے کہا کہ اگر کوئی شخص خود لاپتا ہو گیا ہے تو بھی ریاست اس کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی۔ عدالت نے لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے فوری طور پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (JIT) تشکیل دینے کا حکم بھی دیا۔
جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے استفسار کیا کہ گمشدہ شہری ارسلان کے اہلخانہ کو معاوضہ ادا کر دیا گیا؟ جسس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ ارسلان کی جبری گمشدگی کا تعین نہیں ہوا، عدالت نے کہا کہ جب معاوضہ نہیں دینا تو رپورٹ میں کیوں لکھا گیا؟
ایک اور لاپتہ کیس میں پولیس افسر نے جواب دیا کہ بوٹ بیسن سے حیدر از خود لاپتا ہوگیا، اسے کسی ادارے نے حراست میں نہیں لیا، اس پر عدالت نے کہا کہ اگر کوئی خود لاپتا ہوگیا ہے تو بھی تلاش کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، ریاست اپنی ذمہ داری سے منہ نہیں موڑ سکتی۔
سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے تین ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنے کا کہا ہے۔

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل


