Advertisement
علاقائی

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

فرانسیسی سفیر کی ایم ڈی نیشنل گرڈ پاکستان سے ملاقات، قابلِ تجدید توانائی، بیٹری اسٹوریج اور طویل المدتی شراکت داری پر تبادلۂ خیال

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک گھنٹہ قبل پر اکتوبر 30 2026، 12:40 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

لاہور: پاکستان میں فرانس کے سفیر Jean-Noël Poirier کی سربراہی میں پانچ رکنی وفد نے نیشنل گرڈ پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر الطاف حسین ملک سے واپڈا ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان کے توانائی کے شعبے کو درپیش چیلنجز اور مستقبل میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فرانسیسی سفیر نے کہا کہ فرانسیسی کمپنیاں پاکستان کے بجلی ترسیل کے بنیادی ڈھانچے اور اس شعبے کو درکار آلات کی تیاری کے لیے سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل گرڈ نے پاکستان میں بجلی پیداوار کی وسیع استعداد کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل گرڈ پاکستان انڈیکیٹو جنریشن کیپیسٹی ایکسپینشن پلان (IGCEP) کے تحت قابلِ تجدید توانائی کو قومی ترسیلی نظام میں شامل کرنے کے لیے اپنے نیٹ ورک کو مزید مضبوط بنا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بیٹری انرجی سٹوریج سسٹم (BESS) کو تیز رفتار بنیادوں پر ترسیلی نظام کا حصہ بنانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جبکہ مستقبل میں اس نظام کو مزید وسعت دی جائے گی۔

انجینئر الطاف حسین ملک نے کہا کہ نیشنل گرڈ پاکستان خواتین کو بااختیار بنانے اور کام کی جگہ پر صنفی مساوات کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے ’’آواز‘‘ (Awaaz) فورم اور صنفی تنوع کے لیے قائم مخصوص نیٹ ورک کا ذکر کیا جس کی قیادت بھی خواتین منیجرز کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جامع، باعزت اور مساوی مواقع پر مبنی ماحول کمپنی کی بنیادی اقدار کا حصہ ہے اور ادارے کے تمام شعبوں میں خواتین کی شرکت کی حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ادارے میں سیفٹی کلچر کو فروغ دیا گیا ہے جس کے تحت ذاتی حفاظتی آلات (PPE) کا لازمی استعمال یقینی بنایا جارہا ہے کیونکہ ملازمین کی حفاظت اور فلاح و بہبود ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملازمین کیلئے بہتر معاوضے،مراعات اور مجموعی فوائد کے پروگرام بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔

فرانسیسی سفیر نے نیشنل گرڈ پاکستان کے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی ادارے کے ساتھ طویل المدتی شراکت داری کے حوالے سے پراعتماد ہیں۔

Advertisement
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

  • 3 دن قبل
لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

  • 2 دن قبل
قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

  • 2 دن قبل
پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

  • ایک گھنٹہ قبل
گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

  • 2 دن قبل
بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

  • 3 دن قبل
گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

  • 3 دن قبل
اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

  • 13 گھنٹے قبل
ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

  • 3 دن قبل
شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

  • 3 دن قبل
نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

  • 2 دن قبل
سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے

  • 3 دن قبل
Advertisement