موبائل سروس صرف ان علاقوں میں معطل کی جائے گی جہاں جلوس اور مجالس منعقد ہوں گی، ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب


لاہور : چہلم امام حسینؑ کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب حکومت نے 10 اضلاع میں موبائل سروس جزوی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق موبائل سروس صرف ان علاقوں میں معطل کی جائے گی جہاں جلوس اور مجالس منعقد ہوں گی۔ یہ پابندی صبح 5 بجے سے رات 11 بجے تک نافذ رہے گی۔
راولپنڈی، جھنگ، لیہ، سرگودھا، بھکر، میانوالی، گجرات، گوجرانوالہ، چکوال اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں موبائل سروس معطل کی جائے گی ۔
لاہور سمیت صوبے کے دیگر تمام اضلاع میں موبائل فون سروس معمول کے مطابق جاری رہے گی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ پولیس کی درخواست پر کیا گیا ہے اور اس کا مقصد امن و امان کو برقرار رکھنا اور شہریوں کی حفاظت کرنا ہے۔ محکمہ داخلہ نے اس سلسلے میں وفاقی حکومت کو بھی ایک مراسلہ لکھ دیا ہے۔

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 3 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 hours ago


