جی این این سوشل

کھیل

مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ, بھارتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

بھارتی فائٹرز و آفیشلز واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ, بھارتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان میں ہونے والی پہلی مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کیلئےبھارتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ۔

بھارتی فائٹرز و آفیشلز واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے، بھارتی مکسڈ مارشل آرٹس ٹیم کا استقبال پاکستان ایم ایم اے فیڈریشن کے نمائندوں نے کیا ،بھارتی مکسڈ مارشل آرٹس ٹیم کو واہگہ بارڈر سے لاہور نجی ہوٹل سخت سکیورٹی حصار میں منتقل کردیا گیا۔

بھارتی فائٹرز میں دو خواتین فائٹرز بھی شریک ہیں، ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے13 رکنی بھارتی ٹیم پاکستان پہنچی ، مکسڈ مارشل آرٹس کے مقابلوں کا آغاز 18 اگست سے ہوگا، بڑا مقابلہ بھارتی فائٹرز سریکانت شیکھر اور رضوان علی کے درمیان ہوگا۔

صدر پاکستان ایم ایم اے فیڈریشن کا کہنا ہے کہ آج بھارتی ٹیم کے کپتان اور پاکستان ٹیم کے کپتان پریس کانفرنس بھی کرینگے، بھارتی ٹیم کو پاکستان خوش آمدید کہتے ہیں، بھارتی ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند ہے اچھے مقابلوں کی امید ہے۔

کھیل

بنگلا دیش کی تاریخی فتح: پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

پانچویں اور آخری روز پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کی پہلی اننگز کے 565 رنز کے جواب میں 146 رنز پر آؤٹ ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنگلا دیش کی تاریخی فتح: پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دے کر بنگلہ دیش کی ٹیم نے تاریخ رقم کردی جب کہ قومی ٹیم کی بنگال ٹائیگرز کے خلاف طویل دورانیے کی کرکٹ میں یہ پہلی شکست ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پہلے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلادیش کے سامنے بے بس نظر آئی۔

پانچویں اور آخری روز پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کی پہلی اننگز کے 565 رنز کے جواب میں 146 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ اس طرح بنگلہ دیش کو پاکستان پر 419 رنز کی بڑی برتری حاصل ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے کوئی بھی بلے باز بنگلہ دیش کے گیند بازوں کا مقابلہ کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔ کپتان بابر اعظم 22، عبداللہ شفیق 37 اور محمد رضوان 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ باقی بلے بازوں کی کارکردگی بھی مایوس کن رہی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے 2، شرف الاسلام، حسن محمود، ناہید رانا اور مہدی حسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی کمزور بیٹنگ کی بدولت بنگلا دیش کو جیت کے لیے صرف 30 رنز کا آسان ہدف ملا تھا۔

پاکستان کی اس شکست سے کرکٹ شائقین سخت مایوس ہیں۔ سوشل میڈیا پر پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی بس حادثے کا شکار، 20 افراد جاں بحق

 یہ حادثہ پانہ پل کے قریب پیش آیا، حادثے کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہو سکیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی بس حادثے کا شکار، 20 افراد جاں بحق

راولپنڈی : حویلی کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی ایک مسافر بس گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ حادثہ پانہ پل کے قریب پیش آیا۔ حادثے کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہو سکیں۔ 

پہاڑی علاقے میں واقع ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کو حادثے کی جگہ تک پہنچنے میں کافی وقت لگ رہا ہے۔ مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں اور لاشوں کو بس سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس المناک حادثے کے بعد انتظامیہ نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ریسکیو آپریشن کو تیز کر دیا ہے۔ ابھی تک جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس پر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات

عرس کے دوران شہر میں 6 ایس پیز، 22 ڈی ایس پیز سمیت 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس پر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات

لاہور : حضرت علی ہجویری داتا گنج بخش کے 981ویں سالانہ عرس کے موقع پر لاہور پولیس نے شہر میں فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے ہیں۔ عرس کے موقع پر لاکھوں زائرین کی آمد کی توقع ہے جس کے پیش نظر پولیس نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر کے سکیورٹی کے سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔

پولیس کے مطابق عرس کے دوران شہر میں 6 ایس پیز، 22 ڈی ایس پیز سمیت 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ خواتین زائرین کی چیکنگ کے لیے خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ شہر میں 81 ناکہ جات، 9 چیک پوسٹس اور 12 واک تھرو گیٹس لگائے گئے ہیں۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ داتا دربار میں داخل ہونے سے قبل ہر فرد کی مکمل تلاشی لی جائے گی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی اور سینئر پولیس افسران خود بھی عرس کے انتظامات کا جائزہ لیں گے۔

سی سی پی او نے ہدایت کی ہے کہ دودھ کی سبیلوں اور لنگر کی تقسیم کے دوران بھی سیکیورٹی کا خاص خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے پیش نظر مختص کردہ پارکنگ کے علاوہ کہیں بھی گاڑی کھڑی نہ کرنے دی جائے اور پولیس افسران مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔

سی سی پی او نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیکیورٹی فورسز کو تعاون دیں اور کسی بھی مشکوک چیز یا شخص کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll