جی این این سوشل

پاکستان

بانی پی ٹی آئی نے کہاہے کہ کرپشن کی شکایات پر سخت ترین ایکشن لیا جائے ، بیرسٹر سیف

بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ویڈیو کے ذریعے ان کا پیغام کارکنوں، عہدیداروں اور کابینہ ارکان تک پہنچاؤں گا، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی نے کہاہے کہ   کرپشن کی شکایات پر  سخت ترین ایکشن لیا جائے ، بیرسٹر سیف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اگر کسی بھی عہدے دار کے خلاف کرپشن کی شکایات آئے گی تو وہ سخت ترین ایکشن لیں گے، کرپشن کے لئے زیرو ٹالرنس ہوگی۔

اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات تفصیلات بتاتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں صوبائی وزیر کے ڈی نوٹیفیکیشن اور کابینہ سے برطرفی پر تفیصلی بات چیت ہوئی، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ویڈیو کے ذریعے ان کا پیغام کارکنوں، عہدیداروں اور کابینہ ارکان تک پہنچاؤں گا۔

مشیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ جس کمیٹی نے کرپشن کے حوالے سے وزیر سے متعلق تحقیقات کیں وہ عمران خان کی مرضی اور حکم کے تحت بنی تھی، کمیٹی ممبران کے تمام نام بھی عمران خان نے خود دیے، شاہ فرمان، قاضی محمد انور اور مصدق عباسی کمیٹی کے ممبر تھے۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے تمام بیانات اور شواہد کی روشنی میں رپورٹ مرتب کی اور رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش کرنے کے بعد ڈی نوٹیفیکیشن کی کارروائی عمل میں لائی گئی، بانی پی ٹی آئی کو اس بات پر تشویش تھی کسی بھی صورت میں کرپشن کو پنپنے نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا حکم ہے کہ کرپشن کے لئے زیرو ٹالرنس ہوگی، اسی تناظر میں کمیٹی بھی بنائی گئی، ایک محکمے میں کرپشن کی شکایات موصول ہوئی تو تحقیقات کی گئیں، یہی کمیٹی مسقبل میں بھی تفتیش کے بعد رپورٹ مرتب کرے گی، کمیٹی رپورٹ کے بعد فیصلے کئے جائیں گے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ پارٹی کارکنان کو عمران خان کا پیغام دے رہا ہوں کہ اس حوالے سے شکایات، تحفظات کمیٹی کو پیش کیے جائیں، اگر کسی کے پاس ٹھوس ثبوت ہے تو وہ کمیٹی کو پیش کریں، کمیٹی کارروائی کے بعد رپورٹ مرتب کرے گی۔

کھیل

بنگلادیش کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

 14 رکنی اسکواڈ میں وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کو پاکستان شاہینز کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنگلادیش کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش اے کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

 14 رکنی اسکواڈ میں وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کو پاکستان شاہینز کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔اس سے قبل محمد حارث نے پاکستان شاہینز کے ڈارون ٹور میں بھی ٹیم کی کپتانی کی تھی۔

پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں کپتان محمد حارث، عبدالفصیح، عرفات منہاس، فیصل اکرم، حسیب اللہ، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد عرفان خان، محمد عمران جونیئر، مبصر خان، عمیر بن یوسف اور عثمان خان شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اسکواڈ میں شامل کیے جانے والے دیگر دو کھلاڑی بائیں ہاتھ کے اسپنر مہران ممتاز اور بائیں ہاتھ کے بیٹر اذان اویس ہیں۔ 

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ پیر 26 اگست کو کھیلا جائے گا جب کہ بقیہ دو میچز 28 اور 30 اگست کو ہوں گے جو کہ اسلام آباد کلب میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان شاہینز اور بنگلا دیش اے کے درمیان 2 چار روزہ میچ کھیلے جاچکے ہیں جو ڈرا ہوئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کا 27 اگست کو لاہور میں ہونے والا جلسہ بھی ملتوی

پی ٹی آئی نے ڈی سی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کا 27 اگست کو لاہور میں ہونے والا جلسہ بھی ملتوی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اسلام آباد کے بعد 27 اگست کو لاہور میں ہونے والا جلسہ بھی ملتوی ہوگیا۔ پی ٹی آئی نے ڈی سی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔

پی ٹی آئی رہ نما شوکت بسرا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی تمام توجہ اسلام آباد جلسے پر رکھے گی، اسلام آباد کے بعد لاہور جلسے کی تاریخ کا اعلان ہوگا۔

تحریک انصاف لاہور کی قیادت کے میدان میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے جلسے کی تیاریاں بھی نہیں ہوسکیں،  پی ٹی آئی نے لاہور میں 27 اگست کو جلسے کا اعلان کر رکھا تھا لیکن تاحال انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کو جلسے کے لیے باضابطہ اجازت نہیں ملی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے ڈی سی لاہور کو پانچویں درخواست جمع کرادی گئی ہے، پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سنیئر نائب صدر اکمل خان باری نے درخواست جمع کرائی۔

پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سنیئر نائب اکمل خان نے الزام عائد کیا کہ ڈی سی لاہورہائیکورٹ کے احکاماتِ کے باوجود تاحال جلسہ گاہ کی جگہ کے بارے میں آگاہ نہیں کر رہے، ڈی سی لاہور کو عدالتی آرڈر کی کاپی بھی جمع کرائی گئی ہے۔

قبل ازیں، رہنما پی ٹی آئی خرم کھوسہ نے کہا تھا کہ ہم نے جلسہ ملتوی نہیں کیا لیکن انتظامیہ تاحال جلسے کے لیے جگہ مختص نہیں کر رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک کے ساتھ غداری کرنے والوں کا انجام بڑا بھیانک ہوتا ہے، اسحاق ڈار

شہباز شریف دن رات تمام محاذوں پر محنت کر رہے ہیں،ڈپٹی وزیر اعظم

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک کے ساتھ غداری کرنے والوں کا انجام بڑا بھیانک ہوتا ہے، اسحاق ڈار

وزیر خارجہ و ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک کے ساتھ غداری کرنے والوں کا انجام بڑا بھیانک ہوتا ہے، ماضی میں لک دو لخت ہوا اور ہم نے آدھا حصہ گنوا دیا۔

داتا دربار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کلمے کی بنیاد پر بنا ہے، ماضی میں ملک دو لخت ہوا، ہم نے آدھا حصہ گنوا دیا، جنہوں نے ملک کو دولخت کیا ان کا حال بہت برا ہوا۔ شہباز شریف دن رات تمام محاذوں پر محنت کر رہے ہیں، ہم معیشت اور تعلقات بحال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خدمت کرکے نوکری کررہا ہوں، میں کبھی عہدوں کے پیچھے نہیں بھاگا، اللہ کا فضل ہے پہلے بھی وزیر خزانہ رہا،اس بار مجھے کئی ذمہ داریاں ملی ہیں، ڈپلومیٹک طور پر کہتے تھے پاکستان تنہائی کا شکار ہوگیا ہے، ہم نے نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کو دنیا کی 24ویں بڑی معیشت بنایا تھا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہماری پچھلی حکومت کے بعد اگلے 4سال میں پاکستان 47ویں معیشت بن گیا، کہا جاتا تھا پاکستان کو بھنور سے نکلنے میں 15سال لگیں گے، نواز شریف کی حکومت میں اللہ کے فضل سے پاکستان کو مشکلات سے نکلنے میں صرف ساڑھے 3سال لگے۔

ان کا کہنا تھا شہباز شریف کی قیادت میں معیشت دوبارہ بحال ہوگی،ہم لوگوں کیلئے کام کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اقدام لائق تحسین ہے انہوں نے 2 ماہ کیلئے عوام کو بجلی بلوں میں 46 ارب روپے کا ریلیف د یا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll