ایاز صادق نے اپوزیشن رکن اسمبلی اقبال آفریدی کے بیان کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی


اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کی جانب سے خاتون اکے لباس سے متعلق بیان کا نوٹس لےلیا۔
اعلامیے کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی نے خاتون کے لباس پراعتراض کرنے پربرہمی کا اظہار کیا اور اپوزیشن رکن اسمبلی اقبال آفریدی کے بیان کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی، خصوصی کمیٹی قائم کے سربراہ وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ہوں گے۔
کمیٹی میں نوید قمر، امین الحق، ملک محمد عامر ڈوگر اور مولانا عبدالغفور حیدری شامل ہوں گے جبکہ کمیٹی پارلیمانی پارٹیوں کی 5 خواتین ارکان کو شامل کرنے کی مجاز ہوگی۔
اعلامیے میں بتایاگیا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی 15 دن میں اسپیکر کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پاور اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اقبال آفریدی نے خاتون کے لباس پر اعتراض اٹھایا تھا۔
اقبال آفریدی نے کہا کہ ’چیئرمین صاحب! خاتون کا لباس ٹھیک نہیں ہے، قومی اسمبلی کمیٹی میں آنے کیلئے لباس کا کوئی ایس او پی ہونا چاہیے‘۔

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار
- 3 دن قبل

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم
- 3 دن قبل
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی
- 3 دن قبل
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری
- 10 گھنٹے قبل
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی
- 12 گھنٹے قبل

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک
- 12 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 3 دن قبل

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی
- 2 دن قبل





