جی این این سوشل

پاکستان

ملک بھر میں مون سون کی تباہی، حادثات میں8 افراد جاں بحق

پنجاب، سندھ اور بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک بھر میں مون سون کی تباہی، حادثات میں8 افراد جاں بحق
ملک بھر میں مون سون کی تباہی، حادثات میں8 افراد جاں بحق

لاہور/ اسلام آباد : ملک بھر میں جاری مون سون کی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ پنجاب، سندھ اور بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ ندی نالے لبالب ہیں اور کئی علاقے زیر آب آ چکے ہیں۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشوں کے باعث متعدد حادثات پیش آئے جن میں کم از کم 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ جبکہ بلوچستان میں بھی سیلاب کے باعث کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سیلاب نے زرعی زمینوں، مکانوں اور انفرااسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ کئی گاوں مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں اور ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ بلوچستان میں ریلوے ٹریک بھی متاثر ہوا جس سے پاک ایران ریلوے رابطہ منقطع ہو گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ندی نالوں میں طغیانی کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے ڈیرہ غازی خان میں کوہ سلیمان کے علاقوں میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر پیشگی اقدامات کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ اس لیے متاثرہ علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاموں میں تیزی لائی جا رہی ہے۔ حکومت اور غیر سرکاری تنظیمیں متاثرہ افراد کی مدد کے لیے کوشاں ہیں۔ 

 

پاکستان

جے یو آئی کا کسی بھی سیاسی الائنس میں شامل ہونے سے انکار

  مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وفد نے مولانا فضل الرحمن کی تجویز سے اتفاق کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جے یو آئی کا  کسی بھی سیاسی  الائنس میں شامل ہونے سے انکار
 پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے وفود کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔
ذرائع کے مطابق جے یو آئی نے کسی بھی الائنس میں شامل ہونے سے انکار کردیا، جے یو آئی پی ٹی آئی یا کسی جماعت سے الائنس نہیں کریگی۔
  مولانا فضل الرحمن کا گفتگومیں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے تعلقات بہتر رکھیں گے اتحاد میں شامل نہیں ہو نگے،اتحاد میں شمولیت سے انکار کے بعد پارلیمنٹ میں تعاون پر دونوں جماعتوں کا اتفاق ہوا، پارلیمنٹ اور دیگر معاملات پر ایشو ٹو ایشو مشاورت ہوگی، جے یو آئی فی الوقت اکیلے ہی اپنی مہم جاری رکھے گی۔
  مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وفد نے مولانا فضل الرحمن کی تجویز سے اتفاق کیا ہے، پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان تلخ تعلقات کو نارمل بنانا ہے،بیرسٹر گوہر خان نے قومی اسمبلی سینٹ میں ممکنہ حکومتی قانون سازی پر گفتگو کی،دونوں جماعتوں نے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا، پی ٹی آئی وفد نے گزشتہ رات مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی تھی۔    
پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

نیپال نےملک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک سے پابندی ہٹا دی

ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مستقبل میں بھی اپنی اسی پالیسی کو جاری رکھیں گے، اولی گذشتہ ماہ جولائی میں چوتھی بار نیپال کے وزیر اعظم بنے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیپال نےملک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک سے پابندی ہٹا دی

نیپال نےملک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر سے 9 مہینے بعدپابندی ہٹا دی ہے۔
نیپال کی حکومت نے سماجی ہم آہنگی کے تحفظ کا حوالہ دیتے ہوئے اس سوشل میڈیا ایپ پر پابندی لگا دی تھی، ٹک ٹاک کے چینی مالک کا کہنا ہے کہ وہ نیپال کے اس قدم سے خوش ہیں، اس کیلئےٹک ٹاک کو کچھ شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔
نیپال میں سیاحت کو فروغ دینا ہوگا۔
ٹک ٹاک پر مناسب زبان کا بھی خیال رکھنا ہوگا۔
یاد رہے کہ نیپال کی پچھلی حکومت نے ملک میں ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی تھی، اس وقت ٹک ٹاک  پر نفرت پھیلانے والی چیزوں کو روکنے سے انکار کرنے کا الزام لگایا گیا تھا، نیپال کے نئے وزیر اعظم کے پی شرما اولی چین کے ساتھ بہتر تعلقات کے حامی ہیں۔ 
 ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مستقبل میں بھی اپنی اسی پالیسی کو جاری رکھیں گے، اولی گذشتہ ماہ جولائی میں چوتھی بار نیپال کے وزیر اعظم بنے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ٹی ٹونٹی : پہلی بار ایک میچ میں 3 سپر اوورز کا ریکارڈ قائم

میچ کا فیصلہ کرنے کیلئے پہلا سپر اوور کرایا گیا جس میں بنگلورو بلاسٹرز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 10 رنز بنائے، جواب میں ہبلی ٹائگرز بھی 10 رنز ہی بناسکی اور میچ برابر ہوگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹی ٹونٹی : پہلی بار ایک میچ میں 3 سپر اوورز کا ریکارڈ قائم

بنگلورو: ٹی 20 کرکٹ میں پہلی بار ایک میچ میں 3 سپر اوورز کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

بھارت میں کرناٹک کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مہاراجہ ٹرافی میں ہبلی ٹائیگرز اور بنگلورو بلاسٹرز کا میچ مقررہ اوورز میں برابر رہا جس کے بعد مزید دو سپر اوورز میں بھی میچ کا فیصلہ نہ ہوسکا تاہم تیسرے سپر اوور میں ہبلی ٹائیگرز بلآخر بنگلورو بلاسٹرز کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی۔

میچ کا فیصلہ کرنے کیلئے پہلا سپر اوور کرایا گیا جس میں بنگلورو بلاسٹرز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 10 رنز بنائے، جواب میں ہبلی ٹائگرز بھی 10 رنز ہی بناسکی اور میچ برابر ہوگیا۔

میچ کے دوران ہبلی ٹائگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 164 رنز بنائے اور بنگلورو بلاسٹرز کو جیت کیلئے 165 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم جواب میں بنگلورو بلاسٹرز بھی مقررہ 20 اوورز میں 164 رنز بناسکی۔

دوسرے سپر اوور میں ہبلی ٹائگرز نے 8 رنز بنائے اور بنگلورو بلاسٹرز کو جیت کیلئے 9 رنز کا ہدف دیا تاہم دوسرے سپر اوور میں بنگلورو بلاسٹرز بھی 8 رنز بناسکی اور میچ ایک بار پھر برابر ہوگیا۔

تیسرے سپر اوور میں بنگلورو بلاسٹرز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 12 رنز بنائے جس کے جواب میں ہبلی ٹائگرز نے 13 رنز بناکر میچ جیت لیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll