پاکستان میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری انٹرنیٹ کی سست رفتار کا مسئلہ اب بھی حل نہیں ہوا


لاہور : پاکستان میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری انٹرنیٹ کی سست رفتار کا مسئلہ اب بھی حل نہیں ہوا ہے۔ اگرچہ گزشتہ روز سے ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ کی رفتار میں معمولی بہتری دیکھی گئی ہے لیکن صارفین اب بھی اس سست رفتار انٹرنیٹ سے پریشان ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ ایک ماہ سے انٹرنیٹ سکیورٹی نیٹ ورک سسٹم ’فائر وال‘ کی تنصیب اور تجربات کی وجہ سے انٹرنیٹ کی رفتار سست ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز کی سروسز بھی متاثر ہوئی ہیں۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) یا حکومت پاکستان نے ملک میں انٹرنیٹ کی سست رفتار پر کوئی واضح بیان جاری نہیں کیا ہے۔ تاہم سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے وزارت انفارمیشن و ٹیکنالوجی کو انٹرنیٹ رفتار بہتر بنانے اور سوشل میڈیا ایپس کی سروس بحال کرنے کی ہدایت کی تھی۔
رواں ہفتے یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ ملک میں سوشل میڈیا پر فائر وال کی آزمائش کا تجربہ کرلیا گیا ہے۔ جس کے بعد سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کی سروس اور رفتار بہتر ہونے کی توقع تھی۔
اگرچہ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا ایپلی کیشنز اور انٹرنیٹ کی رفتار میں معمولی بہتری نوٹ کی گئی ہے، تاہم اس باوجود متعدد شہروں سے صارفین نے انٹرنیٹ کے سست رفتار ہونے کی شکایات کیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ فائر وال کی تنصیب سے انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی آنا معمول کی بات ہے۔ تاہم حکومت کو اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سست انٹرنیٹ سے ملک کی معیشت اور تعلیم پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔
سست انٹرنیٹ کی وجہ سے عوام کو روزمرہ کی زندگی میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ طلباء آن لائن کلاسز نہیں لے پا رہے ہیں، کاروباری افراد اپنے کام نہیں کر پا رہے اور عام لوگ سوشل میڈیا استعمال نہیں کر پا رہے ہیں۔

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 8 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 6 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 5 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 5 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 5 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 5 گھنٹے قبل




