جی این این سوشل

دنیا

بھارت میں خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کیخلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری

اس واقعے نے بھارت کے صحت نظام کو شدید دھچکہ لگا ہے اور ملک بھر میں ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارت میں خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کیخلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری
بھارت میں خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کیخلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری

نئی دہلی : بھارت میں ایک خاتون ٹرینی ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے واقعے کے بعد ملک بھر میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے 24 گھنٹے کی ہڑتال شروع کردی ہے۔ اس واقعے نے بھارت کے صحت نظام کو شدید دھچکہ لگا ہے اور ملک بھر میں ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ 9 اگست کو کولکتہ کے ایک میڈیکل کالج میں 31 سالہ ٹرینی ڈاکٹر کے ساتھ ریپ اور قتل کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اس واقعے نے پورے ملک میں خواتین کی سلامتی اور ڈاکٹروں کی حفاظت کے معاملے کو اہمیت دے دی ہے۔

ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے اس واقعے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ملک بھر میں ہسپتالوں میں کام بند کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) کے مطابق تقریباً 90 فیصد ڈاکٹرز اس ہڑتال میں شامل ہیں۔

بھارتی حکومت نے ڈاکٹرز کے ساتھ بات چیت کی ہے اور انہیں عوامی مفاد میں اپنی ذمہ داریاں دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا ہے۔ تاہم، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جب تک ان کی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات نہیں کیے جاتے، وہ اپنی ہڑتال جاری رکھیں گے۔

ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے ہسپتالوں میں مریضوں کی لمبی قطاریں لگ چکی ہیں اور بہت سے مریضوں کو طبی سہولیات سے محروم ہونا پڑ رہا ہے۔

یہ ہڑتال صرف کولکتہ تک محدود نہیں رہی بلکہ ملک کے مختلف شہروں جیسے لکھنؤ، احمدآباد، گوہاٹی اور چنئی میں بھی ڈاکٹرز نے کام بند کر رکھا ہے۔

علاقائی

پشین میں پولیس لائن کے قریب دھماکا،2 بچے جاں بحق،متعددزخمی

دھماکے میں 12 افراد زخمی،لاشوں زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پشین میں پولیس لائن کے قریب دھماکا،2 بچے جاں بحق،متعددزخمی

پشین : بلوچستان کے ضلع پشین میں پولیس لائن کے قریب ایک زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم دو بچے جاں بحق اور پانچ پولیس اہلکاروں سمیت بارہ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا پشین بازار کے قریب پیش آیا۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس سے متعدد گاڑیاں اور موٹرسائکلیں بھی تباہ ہو گئیں۔

پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ تاہم بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور مشتبہ افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

شاہین آفریدی کے گھر بیٹے کی پیدائش، شاہد آفریدی نانا بن گئے

شاہین شاہ آفریدی کے گھر پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، اس کا نام انہوں نے علی یار رکھا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شاہین آفریدی کے گھر بیٹے کی پیدائش، شاہد آفریدی نانا بن گئے

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے تیز رفتار گیند باز شاہین شاہ آفریدی کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ 

شاہین شاہ آفریدی کے گھر پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، اس کا نام انہوں نے علی یار رکھا ہے۔ اس خوشی کے موقع پر قریبی دوستوں اور اہل خانہ نے انہیں مبارکباد دی ہے۔

واضح رہے کہ سابق کرکٹ کپتان شاہد آفریدی نانا بن گئے ہیں، ان کی بیٹی انشا آفریدی کی شادی شاہین شاہ آفریدی سے ہوئی تھی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش کی پیشگوئی

مری، گلیات، راولپنڈی سمیت کئی اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد: ملک میں مون سون کا ایک اور طاقت ور سسٹم برسنے کو تیار ہے۔ جنوبی سندھ کل سے طوفانی بارشوں کا امکان ہے جبکہ کراچی میں اربن فلڈنگ کاخدشہ ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے عوام کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔مری، گلیات، راولپنڈی سمیت کئی اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مٹھی، تھر پارکر، میرپورخاص سمیت کئی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ خاص طور پر مٹھی، تھر پارکر اور میر پور خاص میں موسلادھار بارش کا بھی خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ ژوب اور بارکھان سمیت کچھ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

چترال، دیر، سوات سمیت کئی شمالی اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll