جی این این سوشل

پاکستان

امریکا میں پاکستان کے نامزد سفیر رضوان سعید شیخ عہدے کا چارج سنبھال لیا

سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہیں ملک میں ایک قیمتی اثاثہ قرار دیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکا میں پاکستان کے نامزد سفیر رضوان سعید شیخ  عہدے کا چارج سنبھال لیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے نامزد سفیر رضوان سعید شیخ نے بدھ کو واشنگٹن میں اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

شیخ کے امریکہ میں نئے سفیر کے طور پر اعلان دفتر خارجہ نے جون میں کیا تھا۔ 


ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق نئے ایلچی نے مشن افسران سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اولین ترجیحات پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنا، اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا اور عوام کے درمیان رابطوں کو بڑھانا ہوں گی۔


سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہیں ملک میں ایک قیمتی اثاثہ قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمیونٹی نے پاک امریکہ تعلقات میں ایک مضبوط رشتہ کے طور پر کام کیا، اور کمیونٹی کو بہتر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے۔

پاکستان

مبارک ثانی کیس : سپریم کورٹ نے متناذعہ پیراگراف فیصلے سے حذف کردیے

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے فیصلہ پڑھ کر سنایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مبارک ثانی کیس : سپریم کورٹ نے متناذعہ  پیراگراف  فیصلے سے حذف کردیے

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے مبارک ثانی کیس میں متنازعہ پیراگراف حذف کر دیے ۔ 

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے فیصلہ خود پڑھ کر سنایا ۔ 

سپریم کورٹ نے اپنے دونوں فیصلوں میں شامل متنازعہ پیراگراف حذف کردیے ، متنازعہ پیراگراف 42 اور 7 اور 49 سی حذف کردیے ۔ 

سپریم کورٹ نے علما کرام کی تجاویز بھی منظور کر لیں ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت صوبے میں جرائم کی روک کیلئے اجلاس

مریم نواز نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ سڑکوں پر محفوظ سفر اور تمام اضلاع میں جرائم کی شرح میں کمی کو یقینی بنایا جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت صوبے میں جرائم کی روک  کیلئے اجلاس

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ پنجاب کے تمام علاقوں میں جرائم کے گڑھ کے خاتمے کے لئے فوری کارروائی کریں۔

 لاہور میں ایک اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پولیس کو صوبے بھر میں سڑکوں پر ڈکیتیوں کی روک تھام کی ذمہ داری سونپی۔

انہوں نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ سڑکوں پر محفوظ سفر اور تمام اضلاع میں جرائم کی شرح میں کمی کو یقینی بنایا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ 9 مئی کے مقدمے سے بری

انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کیخلاف 9 مئی کے مقدمے کی سماعت ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ 9 مئی کے مقدمے سے بری

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ کو 9 مئی کے مقدمے سے بری کر دیا۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کیخلاف 9 مئی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، عدالت میں عالیہ حمزہ اور وکلاء کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا۔ 

یاد رہے کہ تحریک انصاف کی خاتون رہنما عالیہ حمزہ کو تھانہ کینٹ میں درج مقدمہ میں ملزمہ نامزد کیا گیا تھا، عالیہ حمزہ پر 9 مئی حملوں کی سازش کا الزام تھا۔

سرگودھا جیل سے رہائی پر انہیں گوجرانوالہ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll