عدالت نے تحقیقاتی اداروں کو مزید کارروائی کے لیے قانونی دائرہ کار میں رہنے کا حکم


لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کی سائبر دہشت گردی کے مقدمے میں 10 روز کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی جبکہ عدالت نے تحقیقاتی اداروں کو مزید کارروائی کے لیے قانونی دائرہ کار میں رہنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں عالیہ حمزہ پر درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس علی باقر نجفی نے عالیہ حمزہ کے شوہر کی درخواست پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی رہنما اپنے سسر جمیل ملک اور وکیل اشتیاق اے خان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔
عالیہ حمزہ کے وکیل نے بتایا کہ پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کی جارہیں، متعدد درخواستیں دیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔
وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ عالیہ حمزہ کے خلاف ایف آئی اے میں سائبر دہشت گردی الزامات کے تحت اسلام آباد میں صرف ایک مقدمہ درج ہے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ کیا عالیہ حمزہ نے اس مقدمے میں عبوری ضمانت حاصل کی ہے؟ جس پر عالیہ حمزہ کے وکیل نے بتایا کہ سائبر کرائم مقدمہ کی بابت کوئی اطلاع نہیں تھی یہ مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔
بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے عالیہ حمزہ کی سائبر دہشت گردی کے مقدمے میں 10 روز کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے تحقیقاتی اداروں کو مزید کارروائی کے لیے قانونی دائرہ کار میں رہنے کا حکم بھی دے دیا۔
واضح رہے کہ عالیہ حمزہ کے شوہر کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اہلیہ پر پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہی،عدالت عالیہ حمزہ پر درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔

روس پر سخت پابندیاں نیٹو کے ایندھن بائیکاٹ سے مشروط ہیں: ٹرمپ
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب میں دریاؤں میں شدید سیلاب، 101 افراد جاں بحق، 45 لاکھ سے زائد متاثر
- 3 گھنٹے قبل

دیر لال قلعہ میں خوارج کے خلاف آپریشن، 7 جوان شہید، 10 دہشتگرد ہلاک
- 21 منٹ قبل

پاکستان، چین تعلقات اسٹریٹجک سے بڑھ کر عوامی دوستی کی مثال ہیں: آصف زرداری
- 4 گھنٹے قبل

عدلیہ کو انصاف فراہم کرنے کے سفر میں چیلنجز کابھی سامنا ہے،چیف جسٹس
- 5 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: سری لنکا کا بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

ایشیا کپ: پاک-بھارت مقابلے کے دوران بی سی سی آئی حکام کا دبئی نہ جانے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

دہشت گردی پر دوٹوک موقف: افغانستان خارجیوں یا پاکستان میں سے انتخاب کرے، وزیراعظم
- 4 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری: غیر ملکی قیدیوں کی رہائی اور وطن واپسی کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پنجاب میں دریاؤں میں شدید سیلاب، 101 افراد جاں بحق، 45 لاکھ سے زائد متاثر
- 3 گھنٹے قبل

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اور حسن زاہد کے درمیان صلح، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب میں دریاؤں میں شدید سیلاب، 101 افراد جاں بحق، 45 لاکھ سے زائد متاثر
- 3 گھنٹے قبل