جی این این سوشل

پاکستان

آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئندہ 24 گھنٹوں میں  ملک بھر میں موسم خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات
آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں موسم خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

 

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔  

شام کے وقت چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، راولپنڈی ، جہلم ، چکوال، سیالکوٹ ، لاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔ ڈیرہ غازی خان اور لیہ میں چند مقامات پر آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ  

 کے پی کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات نے مانسہرہ ، سوات اور گرد و نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی نوید سنائی ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی  موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ کراچی میں رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم  گرم اور خشک رہے گا ، جبکہ پاکستان کے شمالی علاقوں  کشمیر اور گلگت  بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے  کے ساتھ چند مقامات  پر بارش کا امکان ہے۔

پاکستان

توشہ خانہ ٹو کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرم جرم کی کارروائی مؤخر

مجھے وکلاء سے مشاورت کی اجازت نہیں دی گئی، اپنے وکلاء سے مشاورت کی اجازت دی جائے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ ٹو کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرم جرم کی کارروائی مؤخر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔

اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت سینٹرل جیل اڈیالہ میں کی، دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے وکیل ذوالفقار عباسی نقوی اور عمیر مجید لیگل ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔

وکیل انتظار پنجھوتہ نے جج سے استدعا کی ملزمان کی جانب سے وکیل کی تقرری نہ ہو سکی، ہمیں وقت دیا جائے، پہلے مقدمے کی سماعت آئندہ منگل کے بعد تک ملتوی کی جائے تاکہ ملزمان اپنی پیروی کے لیے اچھے وکیل کا تقرر کرسکیں۔

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جج سے کہا کہ مجھے وکلاء سے مشاورت کی اجازت نہیں دی گئی، اپنے وکلاء سے مشاورت کی اجازت دی جائے۔

پراسیکیوشن نے اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے وکیل کی جانب سے سماعت اگلے منگل تک ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کی جائے۔

پراسیکیوشن کی جانب سے کہا گیا کہ عدالت ملزمان کو وکیل مقرر کرنے کے لیے اتنی لمبی تاریخ نہ دے،کل ملزمان سے ملاقات کا دن ہے،کل ہی ملزمان اپنے وکلا سے بیٹھ کر وکیل کا تقرر کر لیں۔

بعد ازاں، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل نے حملہ کیا تو جواب میں اس کے تمام انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے، ایرانی آرمی چیف

جوابی حملے میں پوری شدت کے ساتھ میزائلوں کی بوچھاڑ کریں گے، میجر جنرل محمد باقری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل نے حملہ کیا تو جواب میں اس کے تمام انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے، ایرانی آرمی چیف

ایران کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو جواب میں اس کے تمام انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے۔

اس عزم کا اظہار ایران کے آرمی چیف میجر جنرل محمد باقری نے سرکاری ٹی وی پر کہا کہ جوابی حملے میں پوری شدت کے ساتھ میزائلوں کی بوچھاڑ کریں گے۔

ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے کہا کہ اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو جواب میں یہودی حکومت کے تمام بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرکے رکھ دیں گے۔

خیال رہے کہ ایران کے آرمی چیف کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر جوابی حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کو اپنی غلطی کی قیمت چکانا پڑے گی۔

قبل ازیں ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب اور اس کے ارد گرد میں 3 فوجی مراکز پر 200 سے زائد میزائل مارے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں متاثر

ئی ممالک نے فضائی بندش کا اعلان کیا ہے اور اب سمندری راستے تیل کی ترسیل متاثر ہورہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی  کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں متاثر

 مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث کئی ممالک نے فضائی بندش کا اعلان کیا ہے اور اب سمندری راستے تیل کی ترسیل متاثر ہورہی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’روائٹرز‘ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی تیل کی قیمتوں پر اثر ڈال رہی ہے، ممکنہ سپلائی میں خلل پڑنے کے خدشے کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 1.05 سے 1.48 فیصد فی بیرل اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطاب یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ CLc1 فیوچر 1.05 ڈالر یا 1.48 فیصد بڑھ کر 70.86 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔

مشرقِ وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال خام تیل کی قیمتوں پر مزید اثر انداز ہوسکتی ہے۔ امریکا میں شرحِ سود میں کٹوتی سے بھی خام تیل کی قیمت متاثر ہوئی ہے۔

چین خام تیل کا ٹاپ امپورٹر ہے۔ وہ آج کل تفریطِ زر کا شکار ہے۔ شرحِ نمو کو بلند کرنے کی کوششیں مجموعی طور پر ناکامی سے دوچار رہی ہیں۔

ادھر ایران میں بھی پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کا رش لگ گیا۔ پیٹرول پمپس پر ایندھن بھرنے کے لیے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll