پرنس رحیم الحسینی آغا خان کا گلگت بلتستان اور چترال کا تین روزہ دورہ مکمل کر واپس روانہ
تین روزہ دورے کے دوران گلگت بلتستان بھر میں خوشی، عقیدت اور جوش و خروش کی فضا دیکھنے میں آئی جبکہ مذہبی یکجہتی کا عظیم مظاہرہ بھی کیا گیا


گلگت: اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس رحیم الحسینی آغا خان گلگت بلتستان اور چترال کا تین روزہ تاریخی دورہ مکمل کرنے کے بعد آج گلگت سے روانہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران انہوں نے ہنزہ، گوجال، گاہکوچ، غذر، گلگت اور چترال میں مختلف مذہبی اور سماجی تقریبات میں شرکت کی۔ ان تقریبات میں لاکھوں عقیدت مند شریک ہوئے اور اپنے روحانی پیشوا کے دیدار کی سعادت حاصل کی۔
تین روزہ دورے کے دوران گلگت بلتستان بھر میں خوشی، عقیدت اور جوش و خروش کی فضا دیکھنے میں آئی جبکہ مذہبی یکجہتی کا عظیم مظاہرہ بھی کیا گیا۔ مختلف علاقوں میں عوام کی بڑی تعداد اپنے روحانی پیشوا کے استقبال اور دیدار کے لیے موجود رہی۔
دورے کے اختتام پر گلگت کے ہیلی پیڈ پر پرنس رحیم الحسینی آغا خان کو باوقار انداز میں الوداع کیا گیا۔ اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ، گورنر اور دیگر اعلیٰ عسکری و سول حکام بھی موجود تھے۔
گلگت سے روانگی کے موقع پر پرنس رحیم الحسینی آغا خان نے عسکری اور سول اداروں کا شکریہ ادا کیا اور سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو سراہتے ہوئے دورے کے دوران فراہم کی جانے والی سہولیات پر اظہار تشکر کیا۔

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 9 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 10 گھنٹے قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 گھنٹے قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 10 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 7 گھنٹے قبل



