Advertisement
تفریح

رواں سال عید الاالضحیٰ پر تین لالی وڈ فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی

عید پر پاکستان کی  پہلی ہارر ذومبی فلم ’’ذومبیڈ‘‘ بھی  دھوم مچانے کیلئے تیار ہے، علاوہ ازاں سائیکو ، لو دی سوں اور ریلیز ہوں گی جن میں سٹار کاسٹ جلوے بکھیرے گی

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر May 25th 2026, 5:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
رواں سال عید الاالضحیٰ پر تین لالی وڈ فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی

ویب ڈیسک:(عبد السلام علی) عید الاالضحیٰ پر اس مرتبہ لالی وڈ کی تین فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گے، فہد مصطفیٰ، مہوش حیات، فرحان سعید، اداکارہ میرا اور لیجنڈ شان شاہد منفرد کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اس سال عید پر پاکستان کی  پہلی ہارر ذومبی فلم ’’ذومبیڈ‘‘ بھی  دھوم مچانے کیلئے تیار ہے، علاوہ ازاں سائیکو ، لو دی سوں اور ریلیز ہوں گی جن میں سٹار کاسٹ خوب جلوے بکھیرے گی۔

عید پر ریلیز ہونیوالی فلم سائیکو کی نمایاں کاسٹ میں اداکار شان شاہد، اداکارہ میرا، نیئر اعجاز،سونیا حسین اور دیگر شامل ہیں۔ فلم میں اداکارہ میرا طویل عرصہ بعد ایک منفرد کردار میں جلوہ گر ہوں گی،، فلم کے ڈائریکٹر خودشان شاہد ہیں۔ 

اسی طرح پاکستان کی پہلی ہارر ذومبی فلم ذومبیڈ بھی پردہ اسکرین پر دھوم مچانے کیلئے تیار ہے،، نمایاں کاسٹ  میں اداکار فہد مصطفیٰ،اداکارہ مہوش حیات، بابر علی اور دیگر شامل ہیں۔ ہدایتکار نبیل قریشی کے مطابق فلم کی کافی ڈیمانڈ تھی جسے نوجوان نسل کی پسند کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔

علاوہ ازاں اداکار فرحان سعید اور اداکارہ مامیا شاہ جعفر کی فلم لو دی سوں بھی شائقین کو متوجہ کرنے کی کوشش کرے گی،مامیا شاہ جعفر کی یہ پہلی فلم ہے جبکہ فرحان سعید چار سال بعد جلوہ گر ہوں گے۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں سوشل میڈیا سٹار رانا اعجاز، تبریز خان اور بابر علی شامل ہیں،، اسکے علاوہ چند غیر ملکی فلمیں بھی ریلیز ہوں گی۔

Advertisement
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 3 دن قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 9 گھنٹے قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 دن قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 2 دن قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 3 گھنٹے قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 2 دن قبل
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 10 گھنٹے قبل
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 8 گھنٹے قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 7 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 دن قبل
Advertisement