آبنائے ہرمز سے مزید تیل اور ایل این جی بردار جہاز گزر کر پاکستان اور چین کو روانہ
جنگ سے قبل روزانہ 125 سے 140 جہاز آبنائے ہرمز سے گزرتے تھے۔ تاہم اب صورتحال انتہائی محدود ہوچکی ہے،رپورٹ


ویب ڈیسک:امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جاری جنگ کے باعث آبنائے ہرمز میں شدید کشیدگی کے باوجود ایل این جی اور خام تیل بردار کئی جہاز خلیج سے نکل کر پاکستان، چین اور بھارت کی جانب روانہ ہوگئے۔
شپ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق گزشتہ چند روز میں تین مائع قدرتی گیس (ایل این جی) بردار جہاز آبنائے ہرمز عبور کرچکے ہیں، جبکہ عراقی خام تیل سے بھرا ایک سپر ٹینکر تقریباً تین ماہ بعد خلیج سے نکلنے میں کامیاب ہوا۔ رپورٹ کے مطابق 28 فروری سے جاری امریکا اسرائیل اور ایران جنگ نے آبنائے ہرمز سے بحری آمد و رفت کو شدید متاثر کیا ہے۔ یہ آبی گزرگاہ عالمی سطح پر تیل اور ایل این جی کی تقریباً 20 فیصد ترسیل کا اہم راستہ سمجھی جاتی ہے۔
ایل این جی بردار جہاز ’’فویریت‘‘ پیر کے روز آبنائے ہرمز عبور کرگیا اور توقع ہے کہ وہ منگل کو پاکستان میں اپنا کارگو اتارے گا۔ جہاز نے قطر کی راس لفان بندرگاہ سے مارچ کے آخر میں ایل این جی لوڈ کی تھی۔ اسی طرح ’’الریان‘‘ نامی ایل این جی ٹینکر بھی آبنائے ہرمز سے گزر چکا ہے۔ یہ جہاز بھی قطر کے راس لفان پورٹ سے روانہ ہوا تھا اور اب ایران اور عمان کے درمیان آبنائے سے باہر موجود ہے۔
شپنگ ڈیٹا کے مطابق یہ 27 جون کو چین میں اپنا کارگو اتارے گا۔ علاوہ ازیں ’’ایگل ویرونا‘‘ نامی سپر ٹینکر، جو ہفتے کے روز آبنائے ہرمز سے نکلا، چین کی مشرقی بندرگاہ ننگبو پہنچنے والا ہے جہاں وہ تقریباً 20 لاکھ بیرل بصرہ خام تیل اتارے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنگ سے قبل روزانہ 125 سے 140 جہاز آبنائے ہرمز سے گزرتے تھے۔ تاہم اب صورتحال انتہائی محدود ہوچکی ہے۔ خلیج میں سینکڑوں جہازوں پر موجود تقریباً 20 ہزار ملاح اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 7 hours ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 hours ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 6 hours ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 7 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 28 minutes ago




