جی این این سوشل

جرم

ژوب میں پولیس پر حملہ، اے ایس آئی سمیت 3 اہلکار شہید

شہید اہلکاروں میں سے دو کی شناخت امیر محمد منگل زئی شیرانی اور شفیق اللہ کے نام سے ہوئی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ژوب میں پولیس پر حملہ، اے ایس آئی سمیت 3 اہلکار شہید
ژوب میں پولیس پر حملہ، اے ایس آئی سمیت 3 اہلکار شہید

ژوب : بلوچستان کے علاقے ژوب میں پولیس کی گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں انسدادِ دہشتگردی فورس (اے ٹی ایف) کے ایک اے ایس آئی سمیت تین اہلکار شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ ژوب کے قریب پیش آیا جب پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ میں ایک اے ایس آئی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ تین دیگر اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران دو مزید اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

شہید اہلکاروں میں سے دو کی شناخت امیر محمد منگل زئی شیرانی اور شفیق اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے واقعے کی جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ 

صحت

24 گھنٹوں میں پنجاب میں ڈینگی کے 126 کیسز رپورٹ

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز کے وار جاری ہیں،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 126 کیسز رپورٹ ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

24 گھنٹوں میں پنجاب  میں ڈینگی کے 126 کیسز رپورٹ

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز کے وار جاری ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 126 کیسز رپورٹ ہوئے ۔


ایک ہفتہ میں 528 کیسز جبکہ رواں سال اب تک 1371 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے107لاہور سے 6ڈینگی کے کیس رپورٹ گوجرانوالہ سے3جبکہ فیصل آباد، سرگودھا اور اٹک سے 2-2 کیس رپورٹ ہوئے ۔

جہلم، قصور، ملتان اور منڈی بہاوالدین سے ایک ایک ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ہندوتوا کی عالمی رسائی: ذات پات کی تفریق اور مغرب میں ہندوستانی تارکین وطن کی طرف سے سیاسی جوڑ توڑ

بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ بیرون ملک رہنے والے ہندو انتہا پسند بھی مودی کی حمایت میں مغربی ممالک میں ذات پات پر مبنی امتیاز کو فروغ دے رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہندوتوا کی عالمی رسائی: ذات پات کی تفریق اور مغرب میں ہندوستانی تارکین وطن کی طرف سے سیاسی جوڑ توڑ

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مودی سرکار پچھلی ایک دہائی سے اپنی انتہاپسند پالیسیوں کی وجہ خطے کا امن تباہ کر رہی ہے ، 2014 سے مودی کا ہندوتوا نظریہ مسلمانوں اور نچلی ذات کے ہندوؤں کو بھی مسلسل نشانہ بنا رہا ہے ۔ 

بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ بیرون ملک رہنے والے ہندو انتہا پسند بھی مودی کی حمایت میں مغربی ممالک میں ذات پات پر مبنی امتیاز کو فروغ دے رہے ہیں ۔ 

اونچی ذات کے ہندو مغربی ملکوں میں نچلی ذات کے ہندوؤں مثلآ دلت ہندؤوں کو دبانے میں ملوث ہیں،مودی کے حمایتی مغربی ممالک میں مسلمانوں کو عالمی سطح پر نشانہ بنا رہے ہیں۔ 

مودی سرکار کے زیر سایہ مسلمانوں اور دلتوں کی مظلومیت عالمی برادری سے چھپانے کی ناکام کوششیں کی جا رہی ہیں ، مودی کے حمایتی انتہا پسند ہندو اور بھارتی ڈاسپورا مغربی پالیسی سازوں کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے چشم پوشی کر رہے ہیں ۔ 

اگست 2019 سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مودی سرکار مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم و ستم کی داستان رقم کر چکا ہے ، انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کو مغربی ملکوں میں چھپانے کی کوششیں جاری ہیں ۔ 

بھارت کی کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مسلمانوں اور نچلی ذات کے ہندوؤں کے خلاف مسلسل ظلم و ستم میں مغربی حکومتیں بھارت کے ساتھ تعاون میں مصروف ہیں ۔ 

عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت میں دلتوں اور مسلمانوں کی مظلومیت پر عالمی سطح پر خاموشی انتہائی تشویشناک ہے ۔ 

 کب تک مودی سرکار کشمیریوں اور اقلیتوں کو اُن کے بنیادی حقوق سے محروم کیے رکھے گی؟

مودی کی قیادت میں بھارت کی مسلم مخالف پالیسیوں کا فروغ مثلاً بھارتی مسلمانوں کے حقوق سلب کرنے کے لئے شہری ترمیمی بل جیسے گھناؤنے بل بھی پاس کے جا رہے ہیں ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات

نائب وزیراعظم نے سعودی عرب کی جانب سے مختلف بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم اور سعودی سفیر کے درمیان اہم دو طرفہ، علاقائی اور باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

 نائب وزیراعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی سفیر کو مبارکباد دی۔

نائب وزیراعظم نے سعودی عرب کی جانب سے مختلف بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی سفیر نے پاکستان کے ساتھ سٹریٹیجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll