ایرانی چیف آف اسٹاف اور وزیر دفاع بھی اسرائیلی و امریکی حملوں میں شہید ہوگئے،ایرانی میڈیا
مسلح افواج کے مزید اعلیٰ کمانڈرز بھی ان حملوں میں مارے گئے ہیں اور ان کے نام بعد میں جاری کیے جائیں گے،ایرانی میڈیا


تہران : ایرانی میڈیا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چیف آف اسٹاف جنرل سید عبدالرحیم موسوی اوروزیرِ دفاع عزیز ناصرزادہ بھی اسرائیلی و امریکی فضائی حملوں میں شہید ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے (ارنا) نے دعویٰ کیا ہے کہ ہفتے کے روز ملک پر ہونے والے حملوں کے دوران ایران کی اعلیٰ عسکری اور دفاعی قیادت کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کئی اہم شخصیات ہلاک ہو گئیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف چیف آف اسٹاف سید عبدالرحیم موسوی اور وزیرِ دفاع عزیز ناصرزادہ ان حملوں میں حملوں میں شہید ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے حوالے سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملک کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای ، ان کے سیکیورٹی مشیر علی شیمخانی اور پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر انچیف محمد پاکپور کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔
سرکاری ایجنسی کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کے مزید اعلیٰ کمانڈرز بھی ان حملوں میں مارے گئے ہیں اور ان کے نام بعد میں جاری کیے جائیں گے۔
ان اموات کے بعد ایران میں سوگ اور کشیدگی کی فضا پائی جا رہی ہے جبکہ خطے کی صورتحال مزید غیر یقینی ہو گئی ہے۔

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 9 گھنٹے قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 گھنٹے قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 6 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 9 گھنٹے قبل




