پاکستان
احتجاج میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ، بانی چیئرمین کو نامزد مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ
پولیس کے مطابق عمران خان کے خلاف مقدمات کو یکجا کرکے شامل تفتیش کیا جائے گا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کے معاملے پر پولیس نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو نامزد مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مقدمات کو یکجا کرکے شامل تفتیش کیا جائے گا، سابق وزیراعظم کو احتجاج اور انتشار پھیلانے کی ایما پر مقدمات میں ملزم نامزد کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو شامل تفتیش کرنے کے لیے اسلام آباد پولیس ٹیم اڈیالہ جائے گی، پولیس نے احتجاج کے دوران تحویل میں لی گئی کے پی کی سرکاری گاڑیاں بھی ریکارڈ کا حصہ بنا دیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عامر مغل کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں ۔
پاکستان
مدارس کی رجسٹریشن : وفاقی وزیرمذہبی امو ر و بین المذاہب ہم آہنگی نے بڑا بیان دے دیا
وزارت تعلیم اور ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے مذہبی تعلیم رجسٹریشن کے عمل کو مدارس کے لیے آسان اور سہل بنا چکے ہیں۔
فاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ مدارس کی رجسٹریشن ایک دیرینہ ضرورت ہے لیکن چند قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے مدارس رجسٹریشن بل کو قانونی شکل دینے میں کچھ وقت درکار ہے۔
وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سے بیان کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین نے مدارس رجسٹریشن سے متعلق کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن ایک دیرینہ ضرورت ہے جس کیلئے مختلف ادوار میں مدارس کی انتظامیہ، جید علمائے کرام اور سیاسی رہنماﺅں سے مشاورت ہوتی رہی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس کا ہر گز مقصد نہیں کہ اس کو بنیاد بنا کر مدارس رجسٹریشن کا پورا عمل ہی رول بیک کر دیا جائے، مدارس بھی تعلیمی ادارے ہیں جو صرف وزارت تعلیم کے تحت ہی آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے مطالبات مانتے ہوئے پارلیمان سے بل منظور کروایا اور اپنی کمٹمنٹ پوری کی لیکن چند قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے مدارس رجسٹریشن بل کو قانونی شکل دینے میں کچھ وقت درکار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے مذہبی تعلیم کے تحت 18 ہزار مدارس رجسٹرڈ ہیں، مدارس کی رجسٹریشن کے مطالبے کی وجہ سے تمام عمل دوبارہ شروع ہوا تو پہلے سے کی گئی تمام محنت ضائع ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ مدارس انتظامیہ کو رجسٹریشن کیلئے قانونی پیچیدگیوں اور طویل عمل کا سامنا تھا، سالہا سال کی عرق ریزی کے بعد ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے مذہبی تعلیم اور وزارت تعلیم کے تحت ون ونڈو نظام مرتب کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ مدارس تعلیمی ادارے ہیں نہ کہ صنعتی ادارے، اس مطالبے کو ماننے کا مطلب یہ ہوگا کہ آئندہ کوئی بھی کسی پیشے کو کسی بھی وجہ سے کسی دوسری وزارت کے تحت کرنے کا مطالبہ کر دے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کا نظام مروجہ اصولوں اور ضوابط کے ماتحت ہوتا ہے نہ کہ خواہشات پر مبنی ہے، وزارت تعلیم اور ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے مذہبی تعلیم رجسٹریشن کے عمل کو مدارس کے لیے آسان اور سہل بنا چکے ہیں۔
تجارت
مہنگائی اگر کم ہو رہی ہے تو حکومتی بیانات میں کم ہو رہی ہے، امیر جماعت اسلامی
حکومت میڈیا کی آواز کو بند کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ کیا بجلی اور گیس کی قیمتیں کم ہوئی ہیں؟
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مہنگائی صرف حکومت کے بیانات میں کم ہو رہی ہے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تصاد م نہیں چاہتے لیکن آپ مجبور کرتے ہیں کہ ہم عوام کے ساتھ آئیں۔ اور ہم عوام کے ساتھ آتے ہیں تو آپ گھٹنے ٹیک دیتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان میں اس طرح کے حالات ہوں۔ اور صرف ونٹر پیکج کا اعلان کرنے سے کچھ نہیں ہو گا۔ کیونکہ ونٹر پیکج کاعام آدمی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمران ایسی باتیں کرتے ہیں جو عوام کو سمجھ نہیں آتیں۔ اور حکومت میڈیا کی آواز کو بند کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ کیا بجلی اور گیس کی قیمتیں کم ہوئی ہیں؟
انہوں نے کہا کہ مہنگائی اگر کم ہو رہی ہے تو ان کے بیانات میں ہو رہی ہے۔ اور پتہ نہیں وزیر اعظم شہباز شریف کو وہ خبر کہاں سے ملتی ہے کہ معیشت بہتر اور مہنگائی کم ہو گئی۔ لوگوں کا جمہوریت پر اعتماد اٹھ رہا ہے۔
تفریح
بالی وڈ کے تینوں خان ایک ساتھ پرفارمنس کرنے پر آمادہ
بھارتی میڈیا کے مطابق ریڈ سی فلم فیسٹیول میں شریک عامر خان نے شاہ رخ اور سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ وہ سلمان اور شاہ رخ خان فلم میں ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں مگر اس حوالے سے مناسب سکرپٹ کا انتظار ہے۔
رپورٹ کے مطابق عامر خان نے کہا کہ میں شاہ رخ اور سلمان 6 ماہ قبل اس پر بات کرچکے ہیں اور اب ہمیں بس ایک مناسب اور اچھے سکرپٹ کا انتظار ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریڈ سی فلم فیسٹیول میں شریک عامر خان نے شاہ رخ اور سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے سلمان خان اور شاہ رخ خان بھی اس حوالے سے متفق تھے کہ ہم تینوں ساتھ ملکر فلم کریں اور مجھے امید ہے یہ جلد ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ خان نے کہا کہ ساتھ کام کرنے کا آئیڈیا میں نے ہی پیش کیا اور میں نےکہا کہ اگر ہم تینوں ساتھ فلم نا کر پائے تو یہ افسوسناک ہوگا۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی آئی اے کا نیا سی ای او کس کو مقرر کیا گیا؟
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں زلزلے کےجھٹکے
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
اسٹار لنک کو پاکستان میں لانے کی کوششیں تیز
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی : بھارت کا پی سی بی فارمولا تسلیم کرنے سے انکار، اجلاس پھر ملتوی
-
پاکستان 2 دن پہلے
محکمہ تعلیم سندھ کا میٹرک اور انٹر کے امتحانات مارچ اور اپریل میں لینے کا فیصلہ
-
تجارت ایک دن پہلے
نیپرا نے ونٹر پیکیج کی منظوری دے دی
-
تجارت ایک دن پہلے
شادی ہال مالکان کا شادی کی تقریب پر دس فیصد ٹیکس وصول کرنے کا اعلان
-
کھیل 11 گھنٹے پہلے
آئی سی سی اجلاس، چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول 48 گھنٹوں میں متوقع