ہلاک اور گرفتار مبینہ دہشتگردوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، سی ٹی ڈی


موسی خیل کےعلاقے راڑشم سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 3دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ 2زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق قومی شاہراہ پر فائرنگ کے تبادلے میں 3مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوئے اور 2 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ہلاک اور گرفتار مبینہ دہشتگردوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ مبینہ دہشتگردوں کی قومی شاہراہ پرناکہ بندی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کی۔
فائرنگ کے تبادلے کے دوران سی ٹی ڈی اہلکاروں نے دلیری سے مبینہ دہشتگردوں کا سامنا کیا اور 3دہشتگردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اہلکار باقی 2دہشتگردوں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئے۔
دوسری جانب سی ٹی ڈی پنجاب نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 12دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے کارروائیاں سرگودھا، بھکر، رحیم یار خان اورفیصل آباد میں کیں۔
سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا تھا کہ انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور جھنگ میں بھی کارروائی کی گئی، بھکر اور سرگودھا سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد گرفتار ہوئے۔

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 4 days ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 20 hours ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 20 hours ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 4 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 17 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 13 hours ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 19 hours ago




