جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان عالمی امن کیلئے اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گا، منیر اکرم

اقوام متحدہ کے امن مشنز دنیا کے مختلف حصوں میں مشکل حالات میں خدمات انجام دے رہے ہیں، مستقل مندوب

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان عالمی امن کیلئے اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گا، منیر اکرم
پاکستان عالمی امن کیلئے اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گا، منیر اکرم

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی امن کیلئے اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گا۔

اقوام متحدہ پولیس ڈے کے حوالے سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے منیر اکرم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پولیس کا کردار اہم ہے، پاکستان پولیس عالمی امن مشنز کا ایک اہم جزو ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز دنیا کے مختلف حصوں میں مشکل حالات میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

منیر اکرم کا کہنا تھا کہ یواین پولیس آج کے ڈیجیٹل دور میں پیچیدہ چیلنجز سے نمٹنے میں مؤثر کردار ادا کر رہی ہے، پاکستان عالمی امن کیلئے اپنا بھرپورکردار جاری رکھے گا۔

پاکستان

قومی اسمبلی،سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد کےحوالے سے بل کی منظوری

ایوان نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجر ترمیمی بل 2024 اور اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل 2024 کی بھی منظوری دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی اسمبلی،سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد کےحوالے سے بل کی منظوری

قومی اسمبلی نے آج سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد کے حوالے سے ترمیمی بل 2024 کی منظوری دی۔

تفصیلات کے مطابق یہ بل وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا۔

بل کے اہم نکات پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیرقانون نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے ججوں کی تعداد کے حوالے سے ترمیمی بل کے تحت ججوں کی تعداد چونتیس تک بڑھائی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا یہ بل مجاز عدالت میں زیرالتواء مقدمات کے معاملے کا مسئلہ حل کرنے کیلئے لایا جارہا ہے۔

ایوان نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجر ترمیمی بل 2024 اور اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل 2024 کی بھی منظوری دی۔

وزیرقانون نے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل 2024 کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد نو سے بڑھا کر بارہ کردی گئی ہے۔

ایوان سے منظور کئے گئے دیگر بلوں میں پاکستان آرمی ترمیمی بل 2024، پاکستان ائیرفورس ترمیمی بل 2024 اور پاکستان نیوی ترمیمی بل 2024 شامل ہیں۔

یہ بل وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے پیش کئے ، ایوان کا اجلاس کل دن گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سٹیٹ بینک آف پاکستان کا شرح سود میں 2.5 فیصدکمی کا اعلان

مانیٹری پالیسی موقف ہے کہ مہنگائی5 سے 7 فیصد کے درمیان رہے گی ،مانیٹری پالیسی موقف سے معاشی استحکام کو تقویت ملے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سٹیٹ بینک آف پاکستان کا شرح سود میں 2.5 فیصدکمی کا اعلان

سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس  کے بعد شرح سود میں 2.5 فیصدکمی کا اعلان کر دیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق شرح سود 17.50 فیصد سے گھٹ کر 15 فیصد پر آگئی ،مہنگائی کی شرح کم ہونے پر مثبت اثرات ہوئے ،مسلسل دوسرے ماہ کرنٹ اکاونٹ سرپلس رہا ،تجارتی خسارے میں بھی کمی دیکھی جارہی ہے ،سٹیٹ بینک کے زرمبالہ کے ذخائر 11 ارب 15 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں ۔

پچھلی مانیٹری پالیسی کے بعد مہنگائی توقع سے زیادہ تیزی سے کم ہوئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ  اکتوبر میں اپنے وسط مدتی ہدف کے قریب پہنچ گئی، سخت مانیٹری پالیسی کی وجہ سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملی ہے ،کھانے پینے کی اشیا کی قیمت میں تیزی سے کمی ہوئی ہے ،خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ایک سال میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ۔

مانیٹری پالیسی موقف ہے کہ مہنگائی5 سے 7 فیصد کے درمیان رہے گی ،مانیٹری پالیسی موقف سے معاشی استحکام کو تقویت ملے گی،پائیدار بنیاد پر معاشی نمو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

نائیجیریابارودی سرنگ کے دھماکے میں 7مزدور ہلاک ، 5 زخمی

یہ واقعہ ریاست بورنو کے علاقہ کونڈوگا میں اس وقت پیش آیا جب ان کا ٹرک گاڑی مبینہ طور پر بوکو حرام دہشت گرد تنظیم کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نائیجیریابارودی سرنگ کے دھماکے میں 7مزدور ہلاک  ،  5 زخمی

نائجیریا کی شمال مشرقی بورنو ریاست میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 7مزدور ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔

ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق انسداد دہشت گردی کے مقامی رضاکار گارڈ یا سویلین جوائنٹ ٹاسک فورس کے سربراہ باکورا ابا نے بتایا کہ یہ واقعہ ریاست بورنو کے علاقہ کونڈوگا میں اس وقت پیش آیا جب ان کا ٹرک گاڑی مبینہ طور پر بوکو حرام دہشت گرد تنظیم کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں میں 7مزدور ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزدور تجارتی مقاصد کے لیےلکڑی کے ایسے نوشتہ جات تلاش کر رہے تھے جو کوئلے میں بدل جاتے ہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll