Advertisement
پاکستان

27لاکھ پاکستانیوں کا نادرا سے ڈیٹا چوری ہونے کا معاملہ،ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہ ہو سکی

ڈیٹا لیک کرنے والے آج بھی نادار میں بیٹھے ہیں اور محکمے کا اہم حصہ ہیں، آغا رفیع اللہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Nov 12th 2024, 10:33 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
27لاکھ پاکستانیوں کا نادرا  سے ڈیٹا چوری ہونے کا معاملہ،ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہ ہو سکی

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی  برائے داخلہ کے اجلاس میں 27 لاکھ پاکستانیوں کا نادرا  سے ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے،جبکہ پاکستان کی 27 تحصیلیں ایسی ہے جہاں نادرا کے دفاتر ہی موجود نہیں ہیں، قومی اسمبلی کے رکن  آغا رفیع اللہ نے ذمہ داران کے خلاف تاحال کارروائی نہ کیے جانے کا انکشاف کیا۔

راجہ خرم نواز کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے  اجلاس میں آغا رفیع اللہ نے کہا کہ 27 لاکھ لوگوں کا ڈیٹا چوری ہونے کا مسئلہ نہیں تھا، اصل میں کچھ اہم لوگوں کا ڈیٹا لیک ہونے پر تکلیف ہوئی تھی۔

رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے کہا کہ ڈیٹا لیک کرنے والے آج بھی نادار میں بیٹھے ہیں اور محکمے کا اہم حصہ ہیں، ڈیٹا لیک کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی، ڈیٹا لیک کرنے والے مزید اچھی پوسٹوں پر تعینات ہیں۔

چئیرمین نادرا نے اجلاس میں کمیٹی کو بریف کرتے ہوئے بتایا کہ 61 تحصلیں ایسی ہیں جن میں نادرا کے دفاتر نہیں ہیں، یہ ایسی تحصلیں ہیں جہاں حکومت نے اعلان تو کردیا لیکن ان کی حلقہ بندی نہیں کیں۔

چیئرمین نادرا کا کہنا تھا  کہ نادرا کا اپنا فنڈ ہے، ہم نے فیس تبدیل نہیں کی اور نہ ہی  ہم نے کارڈز کو ری نیو  کیا،  ان کاکہنا تھا کہ جب تک پرانا کارڈ چل رہا ہوتا ہے لوگ نیا کارڈ نہیں بنواتے، لوگ شناختی کارڈ نہیں بںواتے تو ہمارا فنڈ بھی جنریٹ نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ 27 تحصیلیں ہیں جہاں نادرا نہیں ہے، زیادہ تحصیلیں کے پی اور بلوچستان سے ہیں جہاں ہمارے دفاتر نہیں، پنجاب میں مری اور تلہ گنگ ڈسٹرکٹس بنیں لیکن ان کی حلقہ بندیاں ہمارے پاس نہیں پہنچیں۔

زرتاج گل کا ردعمل

پی ٹی آئی ممبر زرتاج گل نے کمیٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نگراں حکومتیں کس طرح اپوائنٹمنٹس کر سکتی ہیں، آپ نے کہا کچھ لوگوں نے بریچ آف سیکیورٹی کی، بتایا جائے ان لوگوں نے کیا غلطی کی تھی۔

چیئرمین نادرا نے بتایا کہ نادرا میں اپوائنٹمنٹس کا تعلق حکومت سے نہیں ہوتا صرف نادرا چیئرمین کا تقرر حکومت کرتی ہے، نادرا میں بہت بڑا سائبر بریچ ہوا، 2.7 ملین پاکستانیوں کا ڈیٹا نکل گیا، ایک گریڈ 19 اور پانچ دیگر افسران کو نوکری سے نکالا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہمیں ایک کارڈ 1200 روپے میں پڑتا ہے، پہلی مرتبہ ہم شہریوں سے کارڈ کی فیس نہیں لیتے، ہم نے 75 سیٹلائٹ لیے ہیں جو کہ نادرا کی وینز پر لگائے جائیں گے، ہم نے سوچا ہے 90 وینز ہم خریدیں گے، جنوری کے دوسرے ہفتے میں سیٹلائٹس آجائیں گی۔ چیئرمین نادرا نے کہا کہ قانون کہتا ہے جو شخص 18سال کا ہو جانے کے بعد بھی شناختی کارڈ نہیں بنواتا تو اس کو قید اور جرمانے کی سزا ہے۔

طارق فضل چوہدری کا اظہار خیال

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ نادرا میں بڑا زبردست کام ہ ورہا ہے، فیک شناختی کارڈز کے حوالے سے کیا اقدامات کیے ہیں، بہت سے افغانیوں نے جعلی شناختی کارڈ بنوائے ہوئے ہیں۔ آغا رفیع اللہ نے کہا کہ آپ کیا بات کر رہے ہیں ایسے تو ایم پی اے اور ایم این ایز بھی ہیں۔

آغا رفیع اللہ کا اظہار برہمی

کمیٹی اجلاس میں ایم این اے آغا رفیع اللہ نے وزارت داخلہ حکام پر برہمی کا اظہار کیا اور اٹھ کر جانے لگے جس پر چیئرمین کمیٹی نے آغا رفیع اللہ کو روک لیا۔

آغا رفیع اللہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہاری جو صرف کلمے کے نام پر یہاں آئے، آج تک بہاری اپنی شناخت کے خواہاں ہیں، کوئی محسوس کرے کہ کسی شخص کے بچے نا اسکول جا سکیں نا کچھ اور کر سکیں۔

اسپیشل سیکریٹری داخلہ کی جانب سے نادرا ایجنڈا جلدی ختم کرانے پر آغا رفیع اللہ غصے میں بھی آگئے۔

Advertisement
شیخوپورہ: اسٹیج اداکارہ پر دوران ڈرامہ مسلح شخص کا ساتھیوں سمیت تشدد

شیخوپورہ: اسٹیج اداکارہ پر دوران ڈرامہ مسلح شخص کا ساتھیوں سمیت تشدد

  • 2 دن قبل
حماس کے نئے سربراہ مقرر، خاص شخصیت کون ہیں؟

حماس کے نئے سربراہ مقرر، خاص شخصیت کون ہیں؟

  • ایک دن قبل
سعودی عرب نے ایک سالہ نیا ویزا متعارف کرا دیا

سعودی عرب نے ایک سالہ نیا ویزا متعارف کرا دیا

  • ایک دن قبل
ڈالر ہی ڈالر: فیفا ورلڈکپ 2026 کی فاتح ٹیم اسپین کو تاریخی انعامی رقم ملی

ڈالر ہی ڈالر: فیفا ورلڈکپ 2026 کی فاتح ٹیم اسپین کو تاریخی انعامی رقم ملی

  • ایک دن قبل
ملزم کی تلاش میں چھاپہ، پولیس پر پالتو کتا مارنے کا الزام

ملزم کی تلاش میں چھاپہ، پولیس پر پالتو کتا مارنے کا الزام

  • 19 منٹ قبل
11ویں کلر اینڈ کیم ایکسپو 2026 کامیابی سے اختتام پذیر، صنعتی تعاون کو نئی تقویت

11ویں کلر اینڈ کیم ایکسپو 2026 کامیابی سے اختتام پذیر، صنعتی تعاون کو نئی تقویت

  • 2 دن قبل
تھانیدار نے اپنے ہی ایس پی کو کٹہرے میں لا کھڑا کیا

تھانیدار نے اپنے ہی ایس پی کو کٹہرے میں لا کھڑا کیا

  • ایک دن قبل
رجب بٹ کی اہلیہ ایمان سے صلح؟ حقیقت سامنے آگئی

رجب بٹ کی اہلیہ ایمان سے صلح؟ حقیقت سامنے آگئی

  • 6 گھنٹے قبل
امریکا ایران حملوں میں شدت، خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ

امریکا ایران حملوں میں شدت، خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ

  • ایک دن قبل
سینئر پولیس افسر بدعنوانی پر نوکری سے فارغ، وجہ سامنے آگئی

سینئر پولیس افسر بدعنوانی پر نوکری سے فارغ، وجہ سامنے آگئی

  • ایک گھنٹہ قبل
برسبین میں مینگو ملٹی کلچرل میلہ، پاکستانی ثقافت اور بین الثقافتی ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ

برسبین میں مینگو ملٹی کلچرل میلہ، پاکستانی ثقافت اور بین الثقافتی ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ

  • 7 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں  بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 5 گھنٹے قبل
Advertisement