جی این این سوشل

پاکستان

9مئی: کلمہ چوک کینٹینر جلانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے 8 روپوش رہنما اشتہاری قرار

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، مراد سعید، زبیر خان نیازی، حامد رضا گیلانی، محمد جاوید کو اشتہاری قرار دے دیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

9مئی: کلمہ چوک کینٹینر جلانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے 8 روپوش رہنما اشتہاری قرار
9مئی: کلمہ چوک کینٹینر جلانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے 8 روپوش رہنما اشتہاری قرار

انسداد دہشتگردی عدالت(اے ٹی سی) لاہورنے نو مئی کو کلمہ چوک پر کینٹینر جلانے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے  8 روپوش رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا۔

اے ٹی سی نے تھانہ نصیر آباد میں درج مقدمے میں پولیس کی درخواست پر کارروائی کی۔ 

دوران سماعت پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہو چکے ہیں، ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے مگر وہ گرفتار نہ ہو سکے۔

جس پرانسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، مراد سعید، زبیر خان نیازی، حامد رضا گیلانی، محمد جاوید، عبد الصمد اور واثق قیوم کو اشتہاری قرار دے دیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔ 

کھیل

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین سریز کا آخری ٹی20 میچ بارش کے باعث منسوخ

جنوبی افریقہ نے تین میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین سریز کا آخری ٹی20 میچ بارش کے باعث منسوخ

جوہانسبرگ: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

بارش کے باعث پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ کا ٹاس بھی نہ ہو سکا، جنوبی افریقہ نے تین میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی۔

واضح رہے کہ ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے 11 رنز ، جبکہ دوسرے میچ میں ہوم ٹیم نے 7 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 17 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مدارس رجسٹریشن : اعتراضات میں نہ تو فیٹف کا ذکر ہے اور نہ ہی کوئی تعلق ہے، عطاتارڑ

عطا تارڑ کہتے ہیں کہ اعتراضات میں نہ تو فیٹف کا ذکر ہے اور نہ ہی کوئی تعلق ہے، قانونی و آئینی معاملات پر سیاست کرنا کسی کے حق میں نہیں۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مدارس رجسٹریشن : اعتراضات میں نہ تو فیٹف کا ذکر ہے اور نہ ہی کوئی تعلق ہے، عطاتارڑ

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمداللہ کے بیان پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا ردعمل سامنے آگیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے حافظ حمداللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدر نے مدارس رجسٹریشن بل پر جو اعتراضات لگائے وہ آئینی و قانونی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مدارس رجسٹریشن کو فیٹف سے جوڑنا بے سر و پاتخیل، خیال آرائی ہے، قانون سازی کا طریقہ کار آئین میں واضح ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مزید کہتے ہیں کہ صدر کے آئینی اعتراضات کی تصحیح بھی آئینی طور پر پارلیمان سے ہونی ہے، بیان بازی سے صدر اور پارلیمنٹ کے اختیارات کو ہدف بنانے سے گریز کرنا چاہیے۔

عطا تارڑ کہتے ہیں کہ اعتراضات میں نہ تو فیٹف کا ذکر ہے اور نہ ہی کوئی تعلق ہے، قانونی و آئینی معاملات پر سیاست کرنا کسی کے حق میں نہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ویمنز انڈر19 ایشیا کپ:بھارت نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

 بھارت نے 68 رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ویمنز انڈر19 ایشیا کپ:بھارت نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

 کوالالمپور  میں کھیلے جانے والے  میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم بھارت کو بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی اور صرف 67 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔

 بھارت نے 68 رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیا کپ 15 دسمبر سے 22 دسمبر تک ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلا جائے گا۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور نیپال کی ٹیمیں  شامل ہیں۔

جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور ملائیشیا کی ٹیمیں ہیں۔ پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ 16 دسمبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll