قومی ٹیم کو پہلی اننگز میں 421 رنز کے خسارے کا سامنا ہے
شائع شدہ 3 days ago پر Jan 5th 2025, 5:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کیپ ٹاؤن: پاکستان اور جنوبی افریقہ کےدرمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم 194 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگ میں 615 رنز بنائے تھے،قومی ٹیم کو پہلی اننگز میں 421 رنز کے خسارے کا سامنا ہے اور ٹیم فالوآن کا شکار ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 58اور محمد رضوان 46رنز بنا کر نمایاں رہے ،سلمان علی آغا نے 19اور عامر جمال نے 15رنز بنائے، کپتان شان مسعود نے 2اور سعود شکیل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کیواناماپھاکا اور کیشومہاراج نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ مارکو یانسن اور ویان مولڈر نے ایک ایک وکٹ لی۔
اس سے قبل جنوبی افریقا پہلی اننگز میں 615 رنز پر آؤٹ ہوگئی، ریان ریکلٹن نے ڈبل سنچری بنائی، ٹمبا باووما اور کائل ویریانے نے سنچریاں بنائیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت نےوزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا
- ایک منٹ قبل
راستوں کی بندش ،پارا چنار کو جانےوالا امدادی سامان کا قافلہ ٹل سے واپس روانہ
- 39 منٹ قبل
آئی ایم ایف نے بلوں میں سیلز ٹیکس میں کمی کی حکومتی تجویز مسترد کر دی
- 2 گھنٹے قبل
ژوب اور لسبیلہ میں خوفناک ٹریفک حادثات،8 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- ایک گھنٹہ قبل
وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
- ایک گھنٹہ قبل
سیاحوں کو لے جانیوالا طیارہ سمندر میں گر گیاتباہ، 3 افراد ہلاک
- 17 منٹ قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات