Advertisement
علاقائی

کرم میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ،نوٹیفکیشن جاری

5افراد سے زائد کی اجتماع پر پابندی لگادی گئی اور ساتھ اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی لگادی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 days ago پر Jan 5th 2025, 6:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کرم میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ،نوٹیفکیشن جاری

پشاور:محکمہ ہوم اینڈ ٹرائیبل افئیرخیبر پختونخوا نےضلع کرم میں خراب امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرکے نوٹیفکیشن جاری کردی۔  
 ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم اینڈ ٹرائیبل افئیر عابد مجید کے دستخط سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق ضلع کرم میں دو ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ،5افراد سے زائد کی اجتماع پر پابندی لگادی گئی اور ساتھ اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی لگادی گئی ۔
تاہم پولیس کی جانب سے جگہ جگہ گاڑیوں سے لاوڈ سپیکرز کے ذریعے سے کرفیو کے نفاذ کے اعلانات کئے جارہے ہیں۔  
نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے کہ کچھ عناصر موجودہ کشیدگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ضلع کے حالات مزید بگاڑنے کی کوشش میں ہیں۔   نوٹیفکشن میں کہا گیا ہے کہ پانج سے زائد افراد کی اجتماع پر پابندی لگا دی گئی،اسلحہ کی نمائش پربھی مکمل پابندی ہوگئی۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ روز لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر شدت پسندوں کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود اور 3 سیکیورٹی اہل کار زخمی ہوگئے تھے۔

دوسری جانب پر وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ڈی سی کرم واقعہ کو معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ملوث ملزموں کو گرفتار کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

Advertisement