فائیو اسٹارچورنگی اور سیمنس چورنگی(سائٹ) کے نادرا میگا سینٹر میں شہریوں کو پاسپورٹ کی سہولیات مہیا کی جائیں گی
شائع شدہ 2 days ago پر Jan 5th 2025, 4:47 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سندھ کے دارالحکومت اور ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے حکومت نے شہر کے 2 نادرا میگا سینٹرز میں پاسپورٹ دفاتر کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔
نادرا میگا سینٹر فائیو اسٹارچورنگی اور نادرا میگا سینٹر سیمنس چورنگی(سائٹ) میں شہریوں کو پاسپورٹ کی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔حکومت کی جانب سے متبادل پاسپورٹ سینٹرز کے قیام کا فیصلہ مرکزی پاسپورٹ آفس پر رش کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
گذشتہ دنوں ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کے کراچی دورے کے موقع پرنادرا سینٹرمیں پاسپورٹ آفس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق کراچی سمیت پاکستان بھر کے 11 کے لگ بھگ نادرا میگا سینٹرز پر پاسپورٹ کی سہولیات متعارف کروائی جارہی ہے۔
تبت میں 7.1 شدت کا زلزلہ ،متعدد ہلاکتیں
- 2 hours ago
ملک بھرمیں کڑاکے کی سردی ، بالائی علاقوں میں ٹھنڈ کی شدت میں اضافہ
- 3 hours ago
پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج برقرار، موٹرویز ٹریفک کیلئے بند
- 2 hours ago
خصوصی عدالتوں کا کیس :قانونی فورم کے ہوتے ایگزیکٹو خود کیسے جج بن سکتا ہے ، جسٹس جمال مندوخیل
- an hour ago
سپیس ایکس کا 2025 کا پہلا سٹارلنک مشن روانہ
- 10 minutes ago
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 مقدمات میں 28 جنوری تک توسیع
- an hour ago
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات