غزہ جنگ بندی معاہدہ کے تحت حماس نے ایک اور اسرائیلی خاتون فوجی اہلکار کو رہا کردیا
حماس نے انہیں ریڈ کراس کے حوالے کیا، جو انہیں اسرائیلی حکام تک پہنچانے کا بندوبست کرے گی


فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت مزید ایک اسرائیلی یرغمالی خاتون فوجی کو رہا کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون اسرائیلی فوجی اہلکار کو جبالیہ میں شہید رہنما یحییٰ سنوار کے گھر کے قریب رہا کیا گیا۔حماس نے انہیں ریڈ کراس کے حوالے کیا، جو انہیں اسرائیلی حکام تک پہنچانے کا بندوبست کرے گی۔
یہ رہائی جنگ بندی معاہدے کا حصہ ہے، جس کے تحت آج 110 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے 8 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جانا ہے۔ یہ پیش رفت اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے تسلسل کو یقینی بنانے کی ایک اور کوشش سمجھی جا رہی ہے، جس کے تحت قیدیوں اور یرغمالیوں کا تبادلہ جاری ہے۔
واضح رہے اس سے قبل معاہدے کے دوسرے تبادلے میں حماس نے 4 اسرائیلی خواتین فوجی یرغمالیوں کو رہا کیا تھا جب کہ اسرائیل نے زیر حراست 200 فلسطینی شہریوں کو رہا کیا تھا۔
رہا کی گئیں فوجی یرغمالی خواتین کے نام کارینا اریئیو، ڈینیئلا گلبوہ، نعما لیوی، اور لیری الباگ ہیں اور یہ سب ایک ہی فوجی یونٹ کی رکن تھیں، 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے وقت یہ چاروں اسرائیلی فوج کی خواتین سپاہی غزہ کے قریب تعینات تھیں۔

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 12 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 8 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 11 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 7 گھنٹے قبل







