مسلمان ہوں اور کسی کو میرے مذہب سے کوئی سروکار نہیں ہونا چاہیے،خاتون


کراچی: پاکستانی شہری کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون نے واپس جانے کے لیے مشروط طور پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
امریکی خاتون اونیجا اینڈریو نے واپس اپنے ملک جانے کے لیے نئی شرط رکھی ہے، خاتون نے اپنے نئے بیان میں کہا کہ میرےپاس اس وقت پیسوں کی کمی ہے، میں اپنے ملک میں واپس جانے کو تیار ہوں۔
خاتون نے مطالبہ کیاکہ مجھے نیویارک واپسی کا ٹکٹ دیا جائے۔
اس سے قبل امریکی خاتون کی جانب سے انوکھا دعوی کیا گیا تھااپنے بیان میںامریکی خاتون اونیجا اینڈریو نے دعویٰ کیا کہ وہ مسلمان ہے اور دوسرا دعویٰ یہ کیا ہے کہ اس کی ندال سے شادی ہو چکی ہے اور میں پاکستان اس لیے آئی تھی کہ یہاں سے ہم دونوں (اونیجا اور ندال) نے دبئی جانا تھا۔
امریکی خاتون نےمزید کہا کہ میں مسلمان ہوں اور کسی کو میرے مذہب سے کوئی سروکار نہیں ہونا چاہیے۔ ساتھ ہی اس نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ مجھے اس ہفتے کے اندر 2 لاکھ روپے دیئے جائیں۔
واضح رہے کہ امریکی خاتون اونیجا اینڈریو سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد کراچی کے 19 سالہ نوجوان ندال سے شادی کرنے پاکستان آئی تھی۔ اس نے پاکستانی لڑکے سے شادی کرنے کے لیے اس نے اپنے شوہر سے طلاق لی اور دو بچوں کو بھی باپ کے پاس ہی چھوڑ دیا۔
دوسری جانی شہری ندال کے گھر والوں نے اس شادی سے انکار کردیا۔ جس کے بعد اونیجا کئی ماہ تک کراچی میں دربدر رہیں اور پھر ان کا واپسی کا ٹکٹ بھی ختم ہوگیا۔
ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد، اے ایس ایف نے انہیں ائیر پورٹ پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

جعفر ایکسپریس آپریشن مکمل،21 افراد شہید، تمام دہشتگرد ہلاک
- 4 hours ago

بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کی ضمانت منظور
- 6 hours ago

پنجاب اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ اورگداگری ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور
- 6 hours ago

جو ریاست کو توڑنے کی بات کرے گا، بندوق اٹھائے گا ریاست اس کا قلع قمع کرے گی،سرفراز بگٹی
- 6 hours ago

اگلے ماہ چینی وزیراعظم پاکستان کا دورہ کریں گے
- 2 hours ago
سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر حکومتی رہنماؤں کا خراج تحسین
- 2 hours ago
وزیر اعلی پنجاب نے بس سروس کے کرایوں میں اضافے کو مسترد کر دیا
- 4 hours ago
الحمر ا آرٹس کونسل لاہور میں ہونے والا پنجابی کلچر میلہ ملتوی
- 6 hours ago
وزیر منصوبی بندی کا ’’اڑان پاکستان‘‘اور نوجوانوں کے کردار پر خطاب
- 6 hours ago
چیئرمین فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی : چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا بڑا اقدام
- 4 hours ago

جعفر ایکسپریس حملہ : آپریشن مکمل ، 190 یرغمالی بازیاب، موقع پر موجود تمام دہشتگرد ہلاک
- 6 hours ago

پاکستانی کھلاڑی وحید نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ سرو کرنے کا ریکارڈ توڑ ڈالا
- 5 hours ago