سہیل آفرید ی نےمالاکنڈ میں ہزار بستروں پر مشتمل جدید ٹرشری کیئر اسپتال کی منظوری دے دی
اسپتال کے قیام سے مالاکنڈ ڈویژن کے عوام کو بڑا طبی ریلیف ملے گا اور انہیں علاج کے لیے پشاور، اسلام آباد یا دیگر بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا،وزیر اعلی


پشاور: وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل خان آفرید ی نے مالاکنڈ میں ایک ہزار بستروں پر مشتمل جدید ٹرشری کئیر اسپتال بنانے کی منظوری دےدی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیرصوبائی کابینہ کا صدارت اجلاس ہوا جس میں مالاکنڈ ڈویژن کیلئے صحت کے شعبے میں ایک بڑے منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مالاکنڈ میں ہزار بستروں پر مشتمل اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹرشری کیئراسپتال قائم کیا جائیگا جو پورے ڈویژن کے عوام کے لئے جدید طبی سہولیات فراہم کرے گا۔
دوران اجلاسوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اسپتال کے قیام کے لئے درکار زمین کی فوری خریداری کا عمل شروع کرنے کی ہدایت بھی جاری کی،انکا کہنا تھا کہ ٹرشری کیئر اسپتال کے قیام سے مالاکنڈ ڈویژن کے عوام کو بڑا طبی ریلیف ملے گا اور انہیں علاج کے لیے پشاور، اسلام آباد یا دیگر بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔
وزیر اعلی سہیل خان آفرید ی نےکہا کہ نئے اسپتال میں ایمرجنسی سروسز کے ساتھ ساتھ دل کے امراض کے جدید علاج اور کڈنی ٹرانسپلانٹ جیسی اہم سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
ان کا مزید کہناتھاکہ خیبر پختونخواحکومت عوام کو ان کی دہلیز پرمعیاری صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے اور یہ منصوبہ اسی وژن کا عملی مظہر ہے،اسپتال کی تکمیل سے علاقے میں صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مدد ملے گی۔

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- ایک دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 9 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 6 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- ایک دن قبل







