صحافیوں کا متنازع پیکا ایکٹ بل کے خلاف ملک بھرمیں شدید احتجاج،پریس کلبز پر سیاہ پرچم لہرا دیے
پیکا کالا قانون اور حکومت کا اوچھا ہتھکنڈا ہے، کالے قانون کو لاگو کریں گی تو حکومتیں گھر چلی جائیں گی،ارشد انصاری


لاہور:متنازع پیکا ایکٹ بل کے خلاف ملک بھرکے صحافی یک زبان ہوگئے، صحافیوںکی جانب سے سندھ، پنجاب، خیبرپختون خوا اوربلوچستان کے مختلف شہروں میں یوم سیاہ منایاگیا۔
احتجاج کے دوران صحافیوں نے متنازع پیکا ایکٹ نامنظور، پیکا ایکٹ کالا قانون اور ترمیمی بل واپس لو ، کے نعرے بھی لگائے۔
پی ایف یو جے کی یوم سیاہ کی اپیل پرکراچی یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام کراچی پریس کلب کے باپیکاایکٹ ترمیمی کےخلاف ہراحتجاج کیا گیا، دوران احتجاج مظاہرین نے کراچی پریس کلب پرسیاہ پرچم لہرا دیا۔دوسری جانب پیکا آرڈیننس کیخلاف کراچی پریس کلب سے سامنے وکلا براردری اور صحافتی تنظیموں نے بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا،دوران احتجاج وکلا رہنما ہاتھوں پرسیاہ پٹیاں باندھ کرشریک ہوئے اور مارچ کیا۔
شہر قائد کے علاوہ سندھ کےدیگرشہروں میں بھی صحافیوںنے شدید حتجاج ریکارڈ کرایا، حیدرآباد اورمیرپورخاص میں یوم سیاہ منایا گیا۔ جبکہ پريس کلب پر سیاہ پرچم لہرادیے گئے، علاوہ ازیں کندھ کوٹ، خیرپور، جیک آباد، گمبٹ، شکار پور اورسجاول میں بھی متنازع پیکا آرڈیننس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، صحافیوں نے پیکاآرڈیننس کو مسترد کرنے کا مطالبہ کیا۔
بلوچستان کے شہر کوہلو میں بھی صحافیوں نےپیکاایکٹ کوبنیادی آئینی حقوق کےکیخلاف قراردیتے ہوئے اس کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
دیگر شہروں کی طرح لاہور پریس کلب میں بھی صحافیوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا، پی ایف یو جے کے جنرل سیکریٹری اور صدر پریس کلب ارشد انصاری نے صحافیوں کے ساتھ مل کر پریس کلب کی عمارت پر سیاہ پرچم لہرایا۔
اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ارشد انصاری نے کہا کہ پیکا کالا قانون اور حکومت کا اوچھا ہتھکنڈا ہے، کالے قانون کو لاگو کریں گی تو حکومتیں گھر چلی جائیں گی، احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا سی پی این ای، پی بی اے سمیت تمام پریس کلبز پیکا کے خلاف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب تک کالا قانون ختم نہیں ہوگا نہ خود چین سے بیٹھیں گے نہ بیٹھنے دیں گے،اب اسمبلیوں میں بائیکاٹ ہوں گے، بڑا احتجاجی مارچ اسلام آباد سے سینیٹ و قومی اسمبلی جائے گا۔
صدرپی ایف یوجےافضل بٹ نے اسلام آباد میں احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متنازعہ پیکا ایکٹ کیخلاف ملک بھرمیں احتجاج کی کال دی گئی تھی، احتجاج میں سب صحافیوں نے بڑھ چڑھ کرشرکت کی، پورےملک کےپریس کلبوں میں آج ہماری کال پراحتجاج ہوا۔
اپنے خطاب میں افضل بٹ نےمزید کہا کہ پی ایف یوجے نے پریس فریڈم موومنٹ کا آغازکیا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت کوپہلےبھی خبردارکیاتھاکہ صحافی تقسیم کا شکارنہیں، پی ایف یو جے نے جب تحریک چلائی کامیابی ملی، جنرل ضیاء سے آج تک ہمارے لوگ گرفتارہوئے، کوڑے کھائے ہم نے کمپرومائزنہیں کیا۔
صدرپی ایف یو جے نے کہا کہ جنرل مشرف کے دورمیں ہم نے3ماہ دھرنا دیا، اب نواینڈ نیوروالی لڑائی شروع ہوگئی ہے۔

جنرل عاصم منیر کی سی ایم ایچ آمد،معرکہ حق کےزخمیوں کی عیادت
- 14 hours ago

پاکستان کی طرف سے یقین دہانی کروائی گئی کہ آئندہ مزید کارروائی نہیں ہوگی ، نریندر مودی
- 13 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل کی بحالی کا اعلان کردیا
- an hour ago

حماس نے امریکی نژاد اسرائیلی فوجی ایدان الیگزینڈر کو رہا کردیا
- 3 hours ago

حالیہ پاک بھارت کشیدگی کا ملکی معیشت پر کوئی بڑا مالی اثر نہیں پڑے گا، وزیر خزانہ
- 3 hours ago

امریکا نے جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران پر مزید پابندیاں لگا دیں
- 3 hours ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر زبردست تیزی
- an hour ago

پاک فوج نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی جارحیت میں شہید افسران اور شہریوں کی تفصیلات جاری کر دی
- 2 hours ago

برطانوی حکومت کا امیگریشن نظام میں اہم اور سخت تبدیلیوں کا اعلان
- 3 hours ago

پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام، بھارتی فوج نے اپنے ہی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کر دیا
- 2 hours ago

پاک بھارت سیزفائر کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا
- 3 hours ago
پی ایس ایل 10: بقیہ میچز 17 مئی سے شروع کروانے کا فیصلہ
- 14 hours ago