Advertisement

موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکوں پر مشتمل کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد: امریکا کی جانب سے عطیہ کردہ موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکوں پر مشتمل کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 3rd 2021, 9:49 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق موڈرنا ویکسین کی یہ کھیپ کوویکس، یونسیف اور حکومت پاکستان کی شراکت سے پاکستانی عوام کے لیے مہیا کی گئی ہے۔ اس کا مقصد کورونا کے سدباب کیلئے  بین الاقوامی سطح پر برابری کی بنیاد پر محفوظ اور موثر ویکسین تک عوامی رسائی کو ممکن بنانا ہے۔

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے  کا کہنا ہے کہ  ویکسین کی یہ کھیپ امریکہ کی جانب سے دنیا بھر میں ویکسین کی آٹھ کروڑ خوراکیں تقسیم کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔

خیال رہے کہ 21 جون کو وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا تھا کہ بائیڈن  انتظامیہ آٹھ کروڑ میں سے پانچ کروڑ 50 لاکھ ویکسینز کو تقسیم کرنے کی فہرست جاری کر رہی ہے اور امریکہ کی اپنی بنائی ہوئی ویکسین کی تقسیم کورونا وائرس کی وبا کو دنیا بھر میں ختم کرنے کے لیے صدر جو بائیڈن کے عزم کے تحت کی جائے گی۔

ان آٹھ کروڑ کورونا ویکسین میں سے  امریکہ 75 فیصد کوویکس کے ذریعے تقسیم کرے گا جبکہ 25 فیصد کو دنیا بھر میں (کیسز میں) اضافے سے نمٹنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

29 جون کو صدر جوبائیڈن نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو امریکی دوا ساز کمپنی موڈرنا کی کورونا ویکسین فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا، وائٹ ہاؤس سے جاری پریس بیان کے مطابق امریکا دنیا بھر سے کورونا کے خاتمے کے لیے کی گئی کاوشوں کی قیادت کر رہا ہے جس کے تحت پاکستان کے علاوہ جنوبی امریکی ملک پیرو کو 20 لاکھ فائزر اور وسطی امریکی ملک ہنڈراس کو 15 لاکھ موڈرنا ویکسین کی خوراکیں بھیجی جائیں گی جب کہ مزید ممالک کو بھی وبا سے تحفظ کے لیے مزید ویکسین کی فراہمی جاری ہے۔

امریکی دوا ساز کمپنی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ موڈرنا کی کووڈ ویکسین برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں پائے جانے والے وبائی کورونا وائرس کی نئی اور زیادہ متعدی اقسام کے خلاف بھی کام کرتی ہے۔کورونا وائرس کی نئی اور متعدی اقسام پر لیبارٹری میں کیے جانے والے تجزیوں اور تجربوں سے بھی بات سامنے آئی ہے کہ موڈرنا ویکسین میں موجود کورونا وائرس کی اینٹی باڈیز نئی اقسام کو پہچان سکتی ہیں اور ان کا مقابلہ کرسکتی ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں اس وقت انسداد کورونا کی چینی ویکسین کے علاوہ ایسٹرازینیکا ، ، کینسینو  اور فائزر بھی استعمال کی جارہی ہے۔  ملک بھر  میں40 سال سے زائد عمر افراد کی ویکسینیشن کا آغاز3 مئی سےہوا تھا ۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید24فراد چل بسے ۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد22 ہزار345ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9لاکھ59ہزار685ہوگئی ہے ۔

Advertisement
27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

  • 3 دن قبل
جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

  • 2 دن قبل
'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

  • 2 دن قبل
پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'

  • 12 گھنٹے قبل
پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ  جانیے

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

  • 2 دن قبل
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • 4 دن قبل
ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

  • 12 گھنٹے قبل
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • 4 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

  • 16 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی  کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

  • ایک دن قبل
لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • ایک دن قبل
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • 4 دن قبل
Advertisement