جی این این سوشل

پاکستان

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر ، قیمت میں حیران کن کمی

وفاقی بجٹ کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی کم ہونے سے گاڑیاں سستی ہوگئیں، نجی کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتیں 1 لاکھ 10 ہزار سے 1 لاکھ 40 ہزار تک سستی کردیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر ، قیمت میں حیران کن کمی
گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر ، قیمت میں حیران کن کمی

تفصیلات کے مطابق  پاکستان میں مختلف گاڑیوں کی کمپنیوں نے اپنے ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے، گاڑیوں کی قیمتوں میں 1 لاکھ سے 1 لاکھ چالیس ہزار روپے تک کمی کی گئی ہے، کار کمپنی کی آر ایس ٹربو گاڑی کی قیمت میں 1 لاکھ 40 ہزار روپے کی کمی کی گئی، جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 45 لاکھ 59 ہزار روپے کر دی گئی ہے، نجی کمپنی کی گاڑی وی ٹی ایس آر سی وی ٹی 1800 سی سی کی قیمت میں 1 لاکھ 20 ہزار روپے کمی ہوئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 38 لاکھ 59 ہزار روپے ہوگئی ہے، جبکہ  سوک وی ٹی آئی سی وی ٹی 1 لاکھ 10 ہزار روپے کم ہوکر 37 لاکھ 29 ہزار روپے کی ہوگئی ہے،اسی طرح  بی آر وی ایس سی وی ٹی آئی کی قیمت 1 لاکھ کمی کے بعد 33 لاکھ 79 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔

دوسری جانب  موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، موٹرسائیکل کی قیمتوں میں 1400 سے5 ہزار روپے تک اضافہ کیا، ہنڈا سی ڈی 70 سی سی کی قیمت میں 1400 روپے اضافہ کے بعدہنڈا سی ڈی 70 سی سی85 ہزار900 روپے ہو گئی،سی ڈی ڈریم1400 اضافے کے بعد91ہزار 900 روپے کی ہو گئی، ہنڈا پرائڈر کی 2500 اضافے کے بعد نئی قیمت1 لاکھ20 ہزار مقرر ہوگئی۔

پاکستان

ملائیشیا کے وزیراعظم انورابراہیم تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

وہ علاقائی اورعالمی امور پر بھی بات چیت کریںگے ، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تاریخ ،ثقافت اور عقیدے پر مبنی مضبوط دوطرفہ تعلقات ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملائیشیا کے وزیراعظم انورابراہیم تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

ملائیشیا کے وزیراعظم انورابراہیم تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔

ملائشیا کے رہنما اپنے پاکستانی ہم منصب شہبازشریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔انورابراہیم کے ہمراہ وزراء ، نائب وزراء اور اعلی حکام پر مشتمل اعلی سطح کا وفد بھی ہوگا ۔دورے کے دوران وہ وزیراعظم محمد شہبازشریف سے ملاقات کریںگے ۔فریقین تجارت، روابط، توانائی، زراعت، حلال صنعت ، سیاحت ، ثقافتی وفود کے تبادلوں اور عوامی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں پاک ملائیشیا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے وسیع ایجنڈے پرتبادلہ خیال کریںگے۔

وہ علاقائی اورعالمی امور پر بھی بات چیت کریںگے ، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تاریخ ،ثقافت اور عقیدے پر مبنی مضبوط دوطرفہ تعلقات ہیں ۔

یہ دورہ دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ہمیں کام کرنے دیا جاتا تو آج ایک بھی شخص بے گھر نہ ہوتا ، نواز شریف

نوازشریف نے سوال اٹھایا کہ ہماری حکومتوں کو کیوں فارغ کیا گیا؟، ہماری حکومت نہ گرائی جاتی تو پاکستان خوشحال ملک ہوتا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہمیں کام کرنے دیا جاتا تو آج ایک بھی شخص بے گھر نہ ہوتا ، نواز شریف

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کہتے ہیں کہ ہمیں کام کرنے دیا جاتا تو آج ایک بھی شخص بے گھر نہ ہوتا اور ہماری حکومت نہ گرائی جاتی تو آج پاکستان خوشحال ملک ہوتا۔

لاہور میں اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی سرپرستی میں بہت عمدہ پروگرام شروع ہوا، اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے اجراء پر خوشی ہورہی ہے۔

نوازشریف نے سوال اٹھایا کہ ہماری حکومتوں کو کیوں فارغ کیا گیا؟، ہماری حکومت نہ گرائی جاتی تو پاکستان خوشحال ملک ہوتا۔ کسی جماعت نے اتنا کام نہیں کیا جتنا مسلم لیگ ن نے کیا اور مسلم لیگ ن کے دور میں ہی ہمیشہ ملکی استحکام آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ موٹروے مسلم لیگ ن کے دور میں بنے، ڈالر کو ہم نے باندھ کر رکھا، دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ ن لیگ نے ختم کی جب کہ یلو کیپ منصوبے کو ختم کردیا گیا اور اس ملک میں پہلی اورنج لائن بھی ن لیگ نے بنائی۔a

انہوں نے کہا کہ عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہونا چاہیے جب کہ عوام کے خون پسینے کی کمائی عوام پر ہی خرچ کی جارہی ہے، 75 سالوں میں لوگوں کی بہت بڑی آبادی گھروں سے محروم ہے، عوام سے قرض کی مد میں کوئی سود نہیں لیا جارہا، ہمیں کام کرنے دیا جاتا تو آج ایک بھی شخص بے گھر نہ ہوتا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی دی، اعلیٰ سطح کا وفد بھی ملائیشیا کے وزیراعظم کے ہمراہ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے نور خان ایئربیس پر ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کا استقبال کیا جب کہ انہیں 21 توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی کابینہ کےارکان بھی استقبال کے لئے موجود تھے، روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے وزیراعظم انور ابراہیم کو پھول پیش کیے۔

واضح رہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی دی، اعلیٰ سطح کا وفد بھی ملائیشیا کے وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll