آج اور کل صوبہ سندھ ، جنوبی و وسطی پنجاب اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے


محکمہ موسمیات نے ملک میں گرمی کی شدید لہر کودیکھتے ہوئے ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل صوبہ سندھ ، جنوبی و وسطی پنجاب اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو مو ہنجو داڑو، نوابشاہ اور پڈ عیدن میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ خیرپور، سبی ،لاڑکانہ 46، رحیم یار خان، سکرنڈ، جیکب آباد، مٹھی اور سکھر میں 45 ڈگری ریکارڈ ہوا۔
اس کے علاوہ کراچی، ملتان، ڈیرا اسماعیل خان 40، پشاور،مظفر آباد37، اسلام آباد 35،کوئٹہ 32 اور گلگت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آج رات سے 11 اپریل تک اسلام آباد ،پنجاب، کے پی ، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض علاقوں میں وقفے وقفے سے گردآلود ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔

ایران جوہری ہتھیاروں کے خواب نہ دیکھے ورنہ سنگین ردعمل کیلئے تیار رہے، ٹرمپ
- 2 minutes ago

ایران کے علاقے مہرستان میں قتل کیے گئے 8 پاکستانیوں کی شناخت جاری
- 11 hours ago

26 نومبر احتجاج : پی ٹی آئی کے 86 کارکنوں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد
- 14 hours ago
پاک بحریہ کے بیڑے میں چوتھے آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کی شمولیت
- 15 hours ago

اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 12 hours ago

لاہور : ڈکیتی کی واردات کرنے والا ڈاکو 13 سال بعد گرفتار
- 15 hours ago
اوگرا نے اپریل 2025 کیلئے آر ایل این جی قیمتوں کا تعین کر دیا
- 14 hours ago

وفاقی حکومت کا رواں سال گندم کی خریداری نہ کرنے کا فیصلہ
- 15 hours ago
اسرائیلی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور
- 11 hours ago

پاک فوج کی بین الاقوامی مشق ’’پی اے ٹی ایس 2025‘‘ کا آغاز
- 12 hours ago

وزیر اعظم کا ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ
- 12 hours ago

ہائیکورٹ ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ معطل کرنے اور ٹرانسفر ججز کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد
- 15 hours ago