امتحانات میں شریک 3 لاکھ 75 ہزار طلباء و طالبات کے لیے 499 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں


ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے زیر اہتمام کراچی میں 9 ویں اور 10 ویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے آغاز ہوگیا، 3 لاکھ 75 ہزار طلبا و طالبات امتحانات دے رہے ہیں جبکہ تمام طلبا و طالبات کو کمپیوٹرائزڈ آن لائن ایڈمٹ کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔
امتحانات کے دوران ضروری امتحانی سامان کی ترسیل کا عمل بھی جاری ہے، جس کے تحت بورڈ کے افسران حب سینٹرز پر امتحانی پرچے پہنچا رہے ہیں۔سینٹر کنٹرول افسران ان پرچوں کو متعلقہ امتحانی مراکز تک پہنچائیں گے، اور یہ تمام افسران پرچے کے دوران سینٹرز میں موجود رہیں گے۔
امتحانات میں شریک 3 لاکھ 75 ہزار طلباء و طالبات کے لیے 499 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جن میں 256 مراکز طلبا کے لیے اور 243 مراکز طالبات کے لیے مخصوص ہیں، یہ مراکز شہر کے مختلف 18 ٹاؤنز میں قائم کیے گئے ہیں۔
امتحانات کے دوران طلباء کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ موبائل فون اپنے ہمراہ نہ لائیں، کیونکہ خلاف ورزی کی صورت میں موبائل فون ضبط کر لیا جائے گا۔تعلیمی بورڈ کی جانب سے امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کو خطوط لکھے گئے ہیں اور مراکز پر بیرونی مداخلت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، دوران امتحان فوٹو اسٹیٹ مشینیں بند رکھی گئی ہیں۔
بورڈ نے امتحانات کی نگرانی کے لیے رپورٹنگ سیل قائم کیا ہے اور نقل کی روک تھام کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔بورڈ کے عملے کی جانب سے امتحانات کے دوران مکمل نگرانی کی جائے گی اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کر کے رپورٹنگ سیل میں جمع کرائی جائے گی۔ امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ نہ ہو، اس لیے بورڈ نے کے الیکٹرک انتظامیہ سے تحریری درخواست بھی کی ہے۔
بورڈ آفس کی جانب سے آن لائن ایڈمٹ کارڈ اور امتحانی مراکز کی فہرست جاری کی گئی ہے اور ویجیلنس ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر امتحانی مراکز کا دورہ کریں گی۔کچھ اسکولوں نے امتحانی مراکز تبدیل کرنے کی درخواست بھی دی تھی، جنہیں ناظم امتحانات نے منظور کیا ہے۔ ان اسکولوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ نئے امتحانی مراکز کی فہرست بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہے۔
بورڈ کی جانب سے طلباء و طالبات کو یہ سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے کہ جو امیدوار اپنے امتحانی مرکز پر وقت سے پہلے نہ پہنچ سکیں، وہ اپنی سہولت کے مطابق مرکز میں پہنچ سکتے ہیں۔
امتحانات کے شیڈول کے مطابق صبح کی شفٹ میں دہم جماعت کا کمپیوٹر اسٹڈیز جبکہ دوپہر کی شفٹ میں جنرل سائنس کا پرچہ لیا جائے گا، جس کا دورانیہ تین گھنٹے ہوگا۔

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- a day ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 18 hours ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 17 hours ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 20 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 4 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago






