تجزیہ کاروں کے مطابق چین پر تجارتی ٹیرف میں اضافے کے اثرات پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر بھی نمایاں ہوئے، جس کے باعث سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیا۔


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان غالب رہا، اور 100 انڈیکس 1335 پوائنٹس کی نمایاں کمی کے بعد 114,853 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
سرمایہ کاروں میں غیر یقینی صورتحال اور عالمی تجارتی تناؤ کے باعث فروخت کے دباؤ نے مارکیٹ کو متاثر کیا ، کاروباری روز کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 115,937 جبکہ کم ترین سطح 114,639 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں 31 ارب روپے مالیت کے 45 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔
آج کے سیشن میں 441 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا، جن میں سے 137 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 244 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق چین پر تجارتی ٹیرف میں اضافے کے اثرات پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر بھی نمایاں ہوئے، جس کے باعث سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیا۔
سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، اور ریفائنری سمیت اہم شعبوں میں فروخت کا دباؤ نمایاں رہا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس 116,189 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- a day ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- a day ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- a day ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- a day ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- a day ago





