سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کے لیے پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
ملزم کی گرفتاری کو ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر چکا ہے، اب جسمانی ریمانڈ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، عدالت


سپریم کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے جسمانی ریمانڈ کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے دائر اپیلیں نمٹا دیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزم کی گرفتاری کو ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر چکا ہے، اب جسمانی ریمانڈ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ ”ہم چھوٹے صوبوں کے لوگ دل کے بڑے اور صاف ہوتے ہیں۔ ہم نے کچھ روز قبل ایک ایسا کیس سنا جس سے دل میں درد ہوا۔ ایک شخص آٹھ سال تک قتل کے الزام میں ڈیتھ سیل میں قید رہا اور پھر عدالت نے اسے باعزت بری کیا۔“
جسٹس ہاشم کاکڑ نے پنجاب حکومت کے وکیل سے سوال کیا کہ ”کیا آپ کبھی ڈیتھ سیل میں رہے ہیں؟“ اور مزید کہا کہ ”یہ وہ مقام ہے جہاں انسان زندہ ہوتے ہوئے بھی ہر لمحہ مر رہا ہوتا ہے۔“
عدالت نے قرار دیا کہ اگر پنجاب حکومت چاہے تو ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتی ہے، جبکہ ملزم کے وکلاء کو اپیل کی صورت میں اعتراض اٹھانے کا پورا قانونی حق حاصل ہے۔
پراسیکیوٹر کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ ملزم کے فوٹوگرامیٹک، پولی گرافک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرانے ہیں، تاہم عدالت نے واضح کیا کہ درخواست صرف جسمانی ریمانڈ سے متعلق تھی، ان ٹیسٹوں کی اجازت کے لیے نہیں۔
جسٹس صلاح الدین پنور نے ریمارکس دیئے کہ ”کسی قتل یا زنا کے مقدمے میں ایسے ٹیسٹ نہیں کرائے جاتے، اور ہم توقع کرتے ہیں کہ حکومت عام آدمی کے مقدمات میں بھی اسی پھرتی اور جوش کا مظاہرہ کرے گی، جیسا کہ اس کیس میں کیا گیا۔“
عدالت نے پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج کرتے ہوئے کہا کہ اب جسمانی ریمانڈ کا وقت گزر چکا ہے۔

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 18 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 15 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 18 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 18 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 18 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 18 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 19 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل





