Advertisement

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025کی انعامی رقم کا اعلان، پاکستان ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟

فائنل کی فاتح ٹیم کو 36 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی،جبکہ رنر اپ ٹیم کو 21 لاکھ 60 ہزار ڈالر ملیں گے،آئی سی سی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر May 15th 2025, 2:50 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025کی انعامی رقم کا اعلان، پاکستان ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کو نسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔
آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے 5.76 ملین ڈالرز کی انعامی رقم رکھی ہے جو گزشتہ 2 ایڈیشن کے مقابلے میں دگنی انعامی رقم  ہے۔
آئی سی سی کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی فاتح ٹیم کو 36 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی،جبکہ رنر اپ ٹیم کو 21 لاکھ 60 ہزار ڈالر ملیں گے۔
اسی طر ح تیسری پوزیشن والی ٹیم بھارت کو 14 لاکھ 40 ہزارڈالرز  اور چوتھی پوزیشن کی ٹیم نیوزی لینڈکو 12 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔
5ویں نمبر پر انگلینڈ کو 9 لاکھ 60 ہزار ڈالرز،  چھٹے نمبر پر سری لنکا کو 8 لاکھ 40 ہزار ڈالرز، 7 ویں  نمبر پر بنگلا دیش کو 7 لاکھ 20 ہزار اور 8 ویں نمبر پر ویسٹ انڈیز کو 6 لاکھ ڈالرز ملیں گے جب کہ پاکستان ٹیم کا آخری نمبر رہا تھا۔
تاہم اگر اس ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کے حوالے سے بات کی جائے تو پوائنٹس ٹیبل پرپاکستان ٹیم  9 ویں نمبر پر رہی ہے جس کے تحت  قومی ٹیم کو 4 لاکھ 80 ہزار ڈالر ملیں گے۔
خیال رہےکہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 11 جون سے لارڈز میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Advertisement