بمباری کے وقت ڈاکٹراپنی ڈیوٹی پر تھیں اوران کا تقریباً پورا خاندان اس حملے میں جاں بحق ہو گیا


اسرائیلی افواج نے خان یونس میں ایک خاتون فلسطینی ڈاکٹر کے گھر پربمباری کر دی، جس کے نتیجے میں ان کے 9 بچوں سمیت 11 شہید ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق بمباری کے وقت مذکورہ ڈاکٹراپنی ڈیوٹی پر تھیں اوران کا تقریباً پورا خاندان اس حملے میں جاں بحق ہو گیا۔
محکمہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ یہ ایک سنگین انسانی المیہ ہے جبکہ اقوام متحدہ کی خصوصی مندوب فرانچیسکا البانیز نے اس حملے کو فلسطینیوں کی “منظم نسل کشی” قرار دیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوجی شہریوں کو “تفریح” کے لیے نشانہ بنا رہے ہیں اوررہائشی علاقوں پر بمباری معمول بن چکی ہے۔
غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں میں اب تک کم از کم 53 ہزار 901 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد بچوں اورخواتین کی ہے۔
عالمی ادارہ خوراک (WFP) کے مطابق غزہ میں 70 ہزار سے زائد بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں جبکہ ہزاروں بچوں کی جانیں خطرے میں ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 4 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 6 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 10 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 9 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 6 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل





